غیر جانبداری اور قصہ نواب اقبال خان جبوانہ اور ناصر خان بلوچ ایڈووکیٹ کا
تحریر علی امجد چوہدری
نواب اقبال خان جبوانہ ضلع کونسل جھنگ کے سابق وائس ہیں یہ 2016 میں ضلع کونسل جھنگ کے اسپیکر بھی تھے یہ اس وقت کی حزب اقتدار کے انتہائی favourite بھی تھے اور اسی لیئے اس اہم ترین عہدے کے لیئے حزب اقتدار کا انتخاب تھے یونین کونسل فتح پور پرٹی کے سدا بہار چیئرمین ناصر خان بلوچ بھی ان دنوں ہاؤس کا حصہ تھے یہ عملاقائد حزب اختلاف تھے کیونکہ صاحبزادہ حبیب سلطان اجلاس کی کاروائی سے اس پورے دورانیہ میں دور ہی نہیں اور یوں حزب اختلاف کی قیادت ناصر خان بلوچ کے پاس ہی رہی اور گروپ کو متحد رکھنے کی زمہ داری انہیں کے کندھوں پر تھی انہیں اس دوران اسپیکر آف دا ہاؤس سے کتنی زبردست favour ملی اس کا اظہار انہوں نے راقم سے مختلف مواقعوں پر کیا اور یہ نواب اقبال خان جبوانہ کی بحثیت اسپیکر کارکردگی سے غیر معمولی حد تک متاثر تھے انہیں اس دوران بحث کے لیئے حزب اقتدار سے بھی زیادہ مواقع فراہم کیئے گئے ان کے reservations کو بھی rule out نہیں کیا گیا یہ جنوری 2024 تک ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہی رہے مگر اب ساری کہانی میں ایک خوبصورت ٹوسٹ آ چکا ہے
تاریخی کچا پکا روڈ کے افتتاح کے بعد نواب اقبال خان جبوانہ نواب فیصل حیات جبوانہ نواب فخر خان جبوانہ نواب کاشف سربانہ واجد علی خان جبوانہ خان فخر عباس آلمانی ظفر گوشی افتخار خان بلوچ چوہدری ناصر واہلہ نمبردار صفدر خان بلوچ اور دیگر شخصیات کے ہمراہ اس افتتاحی تقریب کے میزبان ڈاکٹر ظفر عباس خان ناصر عباس خان اور اظہر عباس خان کے مہمان تھے وہاں ان کی رہائش گاہ پر لگ بھگ کوئی اسی کے قریب لوگ تھے اور یہ حلقے کی کریم تھی ان کی موجودگی میں ناصر عباس خان نے جس طرح نواب صاحب کے اس دورانیے کا زکر کیا تو ان کی آنکھوں میں ایک چمک تھی اور یہ چمک ایک ستائش اور دلی احترام کی تھی جو بدقسمتی سے اب پاکستان کی سیاست میں نایاب ہوتا جا رہا ہے مگر اقبال خان جبوانہ اور ناصر خان بلوچ آج بھی شاندار سیاسی روایات کے امین دکھائی دیئے
علی امجد چوہدری








