مہر عبد الحسین ترگڑ کی سیاست اور منفرد جاگیردار

تحریر علی امجد چوہدری

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انہوں نے pp268 سے انتخاب لڑا سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال کے پینل کا حصہ بنے 25000 کے قریب ووٹ حاصل کرکے معمولی سے مارجن سے ہارےیہ انتخاب گزشتہ برس 8 فروری کو ہوا تھا اس آٹھ فروری کے بعد ان کا ایک خوبصورت چہرہ دیکھنے کو ملا

نو فروری یعنی انتخابات سے اگلے روز یہ پھر میدان میں تھے یہ جنوبی پنجاب کے صف اول کے چند بڑے جاگیر داروں میں شامل ہیں اس لیئے expect یہی کیا جا رہا تھا کہ یہ انتخابات میں شکست کے بعد اپنے ڈیرے ملتان میں لگا لیں گے حلقے کے عوام ان کی دید کو ترس جائیں گے مگر یہ مہر ارشاد سیال کے ہمراہ 9 فروری کو پھر میدان میں تھے اس الیکشن کے بعد ان کی field activities میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے ان کی extraordinary political activities پر اس حلقہ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار بھی حیران ہیں
پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی مہر عبد الحسین ترگڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات کوئی ایک گھنٹہ پر مشتعمل تھی ان کی شخصیت کے بہت سارے پہلو سامنے آئے مگر ان میں ایک انتہائی نمایاں تھا کہ یہ پہلے سے بھی زیادہ عوامی خدمت کے حوالے سے determined دکھائی دیئے اور ساتھ ہی optimistic بھی

علی امجد چوہدری