گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے حکم پر پاک فوج زندہ باد ریلی
فوجی رمضان خان بلوچ، مہر شیرحیدر سیال، مولانا عرفان حیدری و دیگر کا خطاب،

تفصیلات کےمطابق سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کے حکم پر تحصیل صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی تحصیل احمدپورسیال فوجی محمد رمضان خان بلوچ کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی سلطان باہو روڈ سے چوک گھیل پور تک نکالی گئی، ریلی کے شرکاء سے فوجی محمد رمضان خان بلوچ، مولانا عرفان حیدری، مہر شیر حیدر سیال، مولانا صفدر مرالی، مولانا سعید و دیگر نے خطاب کیا، دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈے کا سہارا لیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، فوجی مضبوط تو ملک مضبوط ہوگا، ہم صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال پاکستان کے خیرخواہ اور عوامی لیڈر ہیں، اس موقع پر شیخ محمد عارف، قیصر عباس بھٹی،ملک عبدالرزاق کھوکھر، مہر محمد شفیق وینس, صحافی محمدعمرفاروق، محمد عثمان، محمد آصف بھٹی، مہر عمردراز بھڈوال، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی، شرکاء ریلی نے قومی پرچم تھامے، فوج زندہ باد تحریر شدہ پلے کارڈ، اور فلیکس اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے باشعور عوام ان کے مکروہ عزائم پہچان چکے ہیں“۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے ”سب سے پہلے پاکستان، ہر حالات میں ڈٹ کر کھڑے ہیں پاک فوج کے ساتھ“ کا اعادہ کیا گیا،