تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد

احمدپورسیال ( سٹارنیوز )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ممتازحسین ندیم نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عون مزمل ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرجاوید طاہر،نمائندہ ٹیوٹا نسیم عباس,چوہدری سعید قمر میو، محمد فاروق سپر وائزر سوشل ویلفیئر ،
فوکل پرسن رجسٹریشن خصوصی افراد احمدپورسیال فخر عباس کھرل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر نے شرکت کی،بورڈ میں158 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 138 افراد کو معذور قرار دیا 6 افراد کومزید رہنمائی کے لئے ریفرکیا گیا,4 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آسکے جبکہ 10 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کی طرف سے باقاعدہ معزور افراد کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اسی سلسلہ میں تحصیل احمد پور سیال میں بھی سوشل ویلفئیر دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی آنلائن رجسٹریشن کی جا رہی ، سہیل آرتھر نے مزید بتایا کہ جن افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے کے لے ریفر کیا جاتا ہے ۔

رپورٹ سیف اللہ صدیقی کھوکھر