گڑھ مہاراجہ۔۔۔۔۔تحصیل صدر۔سنی علماکونسل ممتازفاروقی کی خدمات کے اعتراف میں ،سیدنا صدیق اکبرایوارڈ۔۔مبارکباد کے پیغامات

گڑھ مہاراجہ۔۔۔۔۔تحصیل صدر۔سنی علماکونسل ممتازفاروقی کی خدمات کے اعتراف میں ،سیدنا صدیق اکبرایوارڈ۔۔مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے مطابق سرزمین مولانا حق نواز جھنگوی شہید پرخلیفہ راشداول سیدنا ابوبکرصدیق رض کے یوم وصال کےموقع پرصدیق اکبرسیمینار اورریلی کے انعقاد پرسنی علما کونسل احمدپورسیال کے تحصیل صدر مولاناممتازفاروقی نے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔گذشتہ روز صدیق اکبر ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس میں جید علما و مشائخین نے شرکت کی۔اس موقع پر سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق رحمانی اور حافظ خالدمحمود ضلعی صدر نے مولاناممتازفاروقی کو ان کی جدوجہد،کاوشوں اور خدمات کے اعتراف میں صدیق اکبر ایوارڈ سے نوازا۔ایوارڈکے ملنے پر سماجی ،تنظیمی وسیاسی شخصیات قاری عزیز اللہ قاری رفیق حیدری قاری عمران حمزہ چوہدری لیاقت میو۔رائے انصر صدیقی۔عمرفاروق۔عرفان حیدر۔شیخ امتیازرحمانی۔ودیگرز نے مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز