شعبہ طب کی ایک عظیم شخصیت، جنوبی پنجاب کی پہچان: حکیم احمد حسین اتحادی
تحریر ۔۔خان مبشر خان مچڑ
جنوبی پنجاب کی علمی و طبی دنیا میں ایک منفرد اور قابل فخر نام، حکیم احمد حسین اتحادی، اپنی علمی، ادبی، اور طبی خدمات کے باعث ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ آپ نہ صرف ایک نامور کالم نگار، تبصرہ نگار، افسانہ نگار ہیں بلکہ طب کے میدان میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ آپ نے بین الاقوامی سطح پر عبدالحکیم شہر کا نام روشن کیا ہے۔
حکیم احمد حسین اتحادی امن، استحکام اور اتحاد کا استعارہ ہیں۔ ان کے کالم پاکستان بھر کے اخبارات میں شائع ہوتے ہیں اور ان میں اداروں سے محبت اور ملکی سلامتی کا جذبہ واضح طور پر جھلکتا ہے، جو ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ نے ایم ایس سی (سائیکالوجی) مکمل کرنے کے علاوہ شعبہ طب سے وابستگی اختیار کی اور قومی طبی کونسل سے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
عبدالحکیم میں متعدد قابل دواخانے موجود ہیں، مگر *مطب الحسین دواخانہ* ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ نہ صرف عبدالحکیم بلکہ ضلع خانیوال میں بھی اس دواخانے کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ ادارہ ملتان روڈ، مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم میں واقع ہے، جہاں حکیم احمد حسین اتحادی نہایت توجہ اور مہارت سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔
آج کے دور میں عوامی اعتماد کسی بھی طبی ادارے کی کامیابی کی کنجی ہے۔
*گولڈ میڈلسٹ حکیم احمد حسین اتحادی* کا دواخانہ ایک اعتماد کا نشان بن چکا ہے۔ ان کی تیار کردہ ادویات خالص جڑی بوٹیوں پر مشتمل، محفوظ، اور مکمل طور پر طبی اصولوں کے مطابق ہوتی ہیں۔ *وہ ہر دوا کے اجزاء اور مقدار کا خاص خیال رکھتے ہیں، تاکہ مریض کو فائدہ پہنچے اور کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔* یہی ان کی پیشہ ورانہ دیانت داری اور طبی مہارت کا ثبوت ہے، جس پر عوام بے حد اعتماد کرتی ہے۔
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں صرف 10 فیصد ڈاکٹرز اور حکماء ہی نیشنل کونسل فار طب سے منظور شدہ ہیں، جبکہ 90 فیصد عطائی حضرات اس مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں۔ اگر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن عبدالحکیم میں ڈور ٹو ڈور انسپکشن کرے، تو گنتی کے چند مستند معالج ہی سامنے آئیں گے۔
گولڈ میڈلسٹ حکیم احمد حسین اتحادی اور ان کا مطب الحسین دواخانہ شعبہ طب کا روشن مستقبل ہیں۔ ان کے دواخانے میں ان کی اعلیٰ تعلیم اور سندات واضح طور پر آویزاں ہیں، جنہیں متعلقہ محکمے کے افسران بھی تسلیم کرتے ہیں۔ آپ کو ایک ماہر حکیم ہونے کے ساتھ ساتھ رُوحانی ماہر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید استقامت، ہمت اور خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔آمین
ازقلم خان مبشر خان مچڑ نیشنل پریس کلب عبدالحکیم
Ahmad Hussain Itthadi










