“پروفیسر اسرار حسین”
ماشاءاللہ تحصیل 18ھزاری کی سوہنی دھرتی کے ما یہ ناز علمی سپوت،معروف انٹرنیشنل اسلامک سکالر ،سابق پروفیسر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،حال پروفیسر سمن آباد یونیورسٹی فیصل آباد،خطیب جامع مسجد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،خطیب یورپ وایشیا،عالمی،تبلیعی،اصلاحی، روحانی ،مذھبی اور علمی شخصیت جناب پروفیسر اسرار حسین صاحب جن کے علم و عمل زھد و تقوی اورحسین خطابت سے الحمدللہ سینکڑوں لوگ راہ ہدایت پر آے ۔ یورپ و ایشیا جنکے فن خطابت کا لوھا ماننے پر مجبور ھوگیا ۔شان رسالت ص،شان صحابہ رض،شان اھلبیت رض،شان قرآن،شان رمضان ،شان نمازاورشان اسلام کے خوبصورت عنوانات پر انکے ایمان افروز بیانات مذھبی اور عصری علوم رکھنے والے حلقوں کے قلوب کو منور فرما دیتے ھیں۔فکرآخرت کے موضوع سخن پر انکے پراثر اصلاحی بیانات سے مجمع پر رقت طاری ھو جاتی ھے ۔اللہ کریم نے پروفیسر صاحب کو مذھبی ،عصری علوم ،حسین خطابت،وضع قطع میں خوبصورتی،جاذب نظرشخصیت،شیریں زبان،مطالعہ کا گہرا شغف،میٹھی گفتگو،،ھمت،صبر،حوصلہ،برداشت اور حسن اخلاق جیسی عظیم نعمتوں سےنوازاھوا ھے۔ھماری دلی دعا ھے کہ اللہ کریم حضرت پروفیسر صاحب کوسداسلامت رکھیں۔آمین۔












