ایکسیلنٹ سائنس کالج گڑھ مہاراجہ میں اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

گڑھ مہاراجہ 6(سٹار نیوز)ایکسیلنٹ سائنس کالج گڑھ مہاراجہ میں اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں ماہرین تعلیم نے تدریس کے جدید اصولوں، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کے کلیدی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیشن کا اہتمام کالج کے پرنسپل جناب سر شفقت شہزاد کی زیر نگرانی کیا گیا، جن کا مقصد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا اور اساتذہ کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔اس موقع پر ممتاز ماہرین تعلیم محمد اختر فاروقی، محمد طاہر محمود کھیڑا، سر محمد محسن ندیم اور عمران مہدی نے خصوصی لیکچرز دیے۔انہوں نے اساتذہ کو مؤثر تدریس، کلاس روم مینجمنٹ، اور طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ماہرین نے کہا کہ “ادارے کا شاندار نظم و ضبط ہی اس کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے”، اور زور دیا کہ اساتذہ کو جدید تعلیمی طریقہ کار اور ٹیکنالو جی سے بخوبی واقف ہونا چاہیے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔سیشن کے اختتام پر اساتذہ کرام نے سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور پرنسپل سر شفقت شہزاد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی مثبت اور معلوماتی تربیت کا بندوبست کیا۔ اساتذہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بچوں کی تعلیم و
تربیت میں مزید بہتر کردار ادا کریں گے۔
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808