ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی زیرِ نگرانی کھلی کچہریوں کا انعقاد عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری

حافظ آباد (سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر کی زیرِ نگرانی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں سے ملحقہ چوکی ٹبہ شاہ بہلول، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں، تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں اور دفتر ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔ کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں کی شکایات سنی گئیں اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او حافظ آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ مزید کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر مقررہ مدت میں کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جائے گا تاکہ ہر شکایت کا مؤثر اور مستقل حل فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان پولیس حافظ آباد