گڑھ مہاراجہ۔صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، رانا محمد سلیم، ہم بلا خوف و خطر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے، محمد عمرفاروق,
انشاءاللہ بہت جلد تحصیل بھر کے تمام وکرکر صحافی ایک پلیٹ فارم پر ہونگے رائے انصرصدیقی،
گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)تفصیلات کےمطابق پریس کلب گڑھ مہاراجہ کا اجلاس سٹی فوڈ ریسٹورنٹ گڑھ موڑ پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ رانا محمد سلیم، جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ محمد عمرفاروق، سینئر وائس چیئرمین رائے انصرصدیقی نے کی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت چوہدری غلام شبیر میو نے حاصل کی، انصر خان بلوچ نے نعتیہ کلام پیش کیا، سینئر وائس چیئرمین پریس کلب گڑھ مہاراجہ رائے انصرصدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی جو سہی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرتے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت وقت کو چاہیے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر رانا محمد سلیم کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، جنرل سیکرٹری محمدعمرفاروق کا کہنا تھا کہ ہم بلا خوف و خطر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے، اس موقع پر معروف اینکر انصر خان بلوچ، اقبال مولائی، رانا اعجاز احمد، طاہر ساون، غلام شبیر میو، محمد عمران، شیخ محمد راشد، شہزادہ عبدالمعیض و دیگر نے شرکت کی،













