دھان کی فصل پر ممنوعہ زہریلی ادویات کیخلاف آگاہی سیمینار، کسانوں کو بہترین پیداوار کے لیے حکومتی ہدایات پر دن رات کوشاں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد عمران کی فصل پر ممنوعہ زہریلی ادویات کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب،
احمد پور سیال۔ (سٹارنیوز)دھان کی فصل پر ممنوعہ زہریلی ادویات کیخلاف آگاہی سیمینار، کسانوں کو بہترین پیداوار کے لیے حکومتی ہدایات پر دن رات کوشاں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد عمران کی فصل پر ممنوعہ زہریلی ادویات کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ احمد پور سیال کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد وقاص ظفر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ شوکت عباس نے خصوصی شرکت کی، سیمنار میں تحصیل بھر سے کسانوں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز اور ماہرین نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ہیگزاکونازول، اسیٹا میپرڈ، جیگرا کونازول، کلوری پیریفاس، پرفینوفاس، پرو فیزن، میتھائل، ٹرائی سائیکلازول، ٹیبا کونازول جیسی ادویات کا استعمال انسانی صحت، زمین کی زرخیزی اور ماحول پر انتہائی مضر اثرات ڈال رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ قدرتی طریقوں اور رجسٹرڈ ادویات کے ذریعے کیڑوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ منظور شدہ ادویات کی فہرست پر سختی سے عمل کیا جائے، سیمنار کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت عباس کی جانب سے تمام پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ ممنوعہ زہریلی ادویات کی فہرست پینا فلیکس کی صورت میں دکانوں پر آویزاں کریں علاؤہ ازیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ پیسٹ وارننگ کی جانب سے متبادل محفوظ ادویات بارے بھی آگاہی دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد وقاص کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے ورنہ انتظامیہ بھرپور طریقے سے عملدرآمد کروائے گی
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808












