سیالکوٹ کینٹ میں “معرکہ حق” تقریب کا انعقاد
سیالکوٹ کینٹ میں “معرکہ حق” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ( سٹارنیوز)کینٹ میں “معرکہ حق” تقریب کا انعقاد سیالکوٹ کینٹ میں “معرکہ حق” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا تھے۔ تقریب راجپوت ہاؤس، جناح کالونی، قائداعظم روڈ پر منعقد ہوئی، جس کی میزبانی سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی اور مسلم لیگ (ن) جرمنی کے صدر حافظ عبدالرحمٰن نے کی۔۔۔۔۔۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ رانا لیاقت علی نے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور چیف آف آرمی اسٹاف سپہ سالار فیلڈ مارشل ، جنرل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کے حامی ہیں۔۔ ہم جس کیساتھ چلتے ہیں وعدوں تکیمل تک اور وفادری نبھاتے ہیں۔منافقت دھوکہ فراڈ دو نمبری ہماری ڈکشنری میں نہیں اور کرپشن سے پاک عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔
مشیر وزیر اعظم پاکستان حافظ شاہد کگ نے کہا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں اور چیئرمین اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سید قمر رضا آرمی چیف کے قریبی ساتھی ہیں، جو ملک کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیمبر آف سیالکوٹ کے محمد اکرام نے رانا لیاقت علی کی سیاسی و سماجی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں رانا لیاقت علی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان کے سپہ سالار نہیں بلکہ امت مسلمہ کے سپہ سالار ہیں۔ ہمارے اوورسیز کا سر فخر سے بلند کیا ۔۔۔ اس موقع پر وکلاء بار پسرور کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حسان یوسف ، ایڈووکیٹ محمد زبیر ، باو سجاد رانا ،رانا مُحسن ،چوہدری حمیداللہ انبالوی ،حاجی حمید کھوکھر ، چوہدری وارث کاہلوں ، وسیم سلہری ،فیصل بٹ میڈیا پرسن سنئیر صحافی نوجوان دلنشین شاعر پرویز باجوہ المعروف ابن ادم پسروری ،کالم نگار اینکر پرسن اردوپوائنٹ زبیر احمد صدیقی ،سابق چئیرمین پریس کلب چونڈہ خرم شہزاد ،پسرور کا معروف فوٹو گرافر ببلو بٹ ، سابق چئیرمین رانا محمد افتخار ،محمد وسیم باجوہ ،عبدالرحمن ،یاسین ، سابق چئیرمینز اور سیاسی سماجی ورکرز اوورسیز کی کثیر تعداد موجود تھی
تقریب کے اختتام پر بہترین ضیافت کا انتظام کیا گیا اور “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔