وفاداروں کو وفا کا صلہ کیوں نہیں ملتا ؟

تحریر ۔ علی امجد چوہدری

آج چاچا غلام محمد موچی سابقہ کونسلر میونسپل کمیٹی احمد پور سیال سے ملاقات
غلام محمد موچی نوے کی دہائی میں میونسپل کمیٹی احمد پور سیال کے کو نسلر تھے یہ رانا گروپ کے وفادار تھے تب ان کی وفاداری تبدیل کرانے کی کوشش کی گئی انہیں اس وقت تین لاکھ روپے کی آفر کی گئی جو شاید ان دنوں تین کروڑ کے برابر ہوگی مگر کوئی ان کی وفاداری نہیں خرید سکا
یہ عظیم انسان آج بھی احمد پور سیال کے مرکزی بازار میں جوتے پالش کرنے کا کام کرتے ہیں
آج ان سے استفسار کیا کہ کبھی پچھتاوا نہیں ہوا کہ اس وقت تین لاکھ کی خطیر رقم لے لیتے اور آج زندگی مزے سے گزرتی مگر اس باضمیر انسان کو آج بھی اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے
ہاں ان سے شکوہ ضرور ہے جن سے وفاداری نبھائی کیونکہ یہ صاحب ثروت آج بھی اپنے اس وفادار ساتھی کو مالی طور پر کسی حد تک مستحکم کر سکتے ہیں
علی امجد چوہدری