بچاجھمورا اور کرونا وائرس
تحریر نوجوان لکھاری عثمان خان خٹک مظفر گڑھ
03029647389
*قارئین کرام ھم آپ کا تعارف اس لائق اور سمجھدار محب وطن بچے بچے سے کرواتے ہیں جس کا نام ہے جھمورا جس کا مقصد اورمشن ہے غربت بےروزگاری کا خاتمہ قانون کی بالادستی اورغریب کی حکمرانی نسب ولائن ہے آج سے بچہ جھمورا نے یہ عہدکیا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں ہونیوالی ظلم بربریت ذیادتی کرپشن بدعنوانیاں لوٹ مار بھتہ خوری قبضہ مافیا آئل مافیا منشیات فروشی عصمت فروشی ڈرگ مافیا ملاوٹ مافیا اور سیاسی نمائندگان ان کے ووٹر وسپوٹر سیاسی مہربانیاں وسیاسی انتقام سے باخبر رکھنے کیلئے آج سے باقاعدہ طورپر عملی قدم اٹھاکر قلم اٹھا لیا ہے اوراب آپ کو مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں ہونیوالی دھاندلیاں اورچھپے ہوئے جرائم سےآگاہ کرتے رہے گے*
*سوال جی بچا جمھورا کہاں ہو؟*
*استادجی جھنگ موڑ پر ذرا پوزیشن بتاو صاحب جی آفراتفری کا عالم ہے ہرطرف کرونا کرونا کی آوازیں آرہی ہیں پاک فوج ریسکیو پولیس کے شیرجوان وٹریفک اہلکاروں نے مورچے سمبھال رکھے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کےاحکامات کےمطابق شہرمیں جزوی لاک ڈوان کےباعث کاروباری مراکز ودیگر دوکانیں ہے مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے کہیں کہیں ایکا دوکا اشیاء خوردونوش کی دوکانیں کھلی نظرآرہی ہیں کرونا کے باعث عوام میں خوف نمایاں نظرآرہاہے سننے میں آرہا ہے کہ کچھ لوگ کرونا کے احترام میں گھروں میں چھپے ہوئے ہیں جبکہ کچھ لوگ کرونا کو مذاق سمجھ کر گھوم پھر کر انجوائے کررہے ہیں مزیدبتایا جارہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بھی مکمل لاک ڈوان کردیاگیاہیں جس کے باعث زیرتعلیم طلباء وطالبات ٹیچرز استاد پروفیسر کرونا سے خوب لطف اندوز ہورہے ہے دوسری طرف سرکاری ملازمین بھی کرونا کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہے ٹیکسٹائل انڈسٹریاں ودیگر کاروباری مراکز بندہونے کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کرونا وائرس کیوجہ سے زیرعتاب آکرنازک حالات سے گذررہاہے اور کئی گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہیں ادھرمزدوروںکے چولہے ٹھنڈے ہونے کےباوجود مقامی سیاستدان اراکین اسمبلی ایسے چھپ گئے ہیں جیسے یہ موذی وائرس ان کو ڈھونڈنے کیلئے آیا ہو صاحب جی لگتا ہے کہ کوئی بہت بڑی مصیبت یا آفت کرونا کے روپ میں آئی ہے جسکی وجہ سے مظفرگڑھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا قرب وبےچینی میں مبتلاء ہیں اللہ خیر کرے استاد اب مجھے اجازت دو انشاءاللہ ملاقات ہوگی کل تک کیلئے اجازت دیں اللہ حافظ*
*اللہ ھم سب کا حامی وناصرہو*








