پختون برداری کا مسیحا ارشد خان بونیری۔

تحریر نوجوان لکھاری مجیب الرحمٰن

پنجاب میں مقیم پختون برادری پر آئے روز ظلم و ستم ناقابل برداشت ٹوٹتے پہاڑ دیکھ کر اپنی زندگی اپنی قوم کیلئے وقف کرنے والے ارشد خان بونیری نے جماعت اسلامی کے زیر انتظام پختون امن جرگہ کی بنیاد رکھی۔
ارشد خان کی دن رات کاوشوں کی بدولت پختون امن جرگہ پختونوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی اور اس پلیٹ فارم سے سینکڑوں کی تعداد میں پختون لوگ مستفید ہوئے۔ جہاں پختون لوگ پولیس کی ناجائز کاروائیوں سے نجات ملی وہی درجنوں بیواؤں۔ نادار افراد کی کفالت بھی اس پلیٹ فارم سے جاری ہے۔ لاہور میں مقیم کسی پختون بھائی کا انتقال ہوتا تو ہزاروں روپے خرچ کرکے آبائی گاؤں تک میت لے کر جانے کا انتظام کیا جاتا جو کہ ایک غریب محنت کش شخص کیلئے انتہائی مشکل عمل ہوتا۔
اسی پلیٹ فارم کے ذریعے پختونوں کیلئے جماعت اسلامی سے ایک ایمبولینس بھی مختص کروائی گئی جس سے اب بہت تک سی میتیں آبائی گاؤں تک پہنچائی جاچکی ہے۔
لاہور میں مقیم پختون برادری کے 80فیصد مسائل اس تنظیم کے بدولت حل ہوچکے ہیں جس کا کریڈٹ ارشد خان بونیری کو جاتا ہے۔
ارشد خان بونیری جو خود میں ایک پوری تحریک ہے اج کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے بس نظر آرہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ جہاں ملک بھر کے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے وہی پختون برادری بھی اس لاک ڈاؤن سے کافی حد تک متاثر ہوئی۔
پختون برادری کی خدمت کرنے والے ارشد خان اپنی ہر ممکن کوشش تک پختونوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں لیکن ایک شخص آخر کتنا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اج ارشد خان کی ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں انکا درد واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن ایسے حالات میں کیا کیا جاسکتا ہے
سب کو اپکی ضرورت ہے اور ہر نظر اپکی جانب ہے اپ ہمت مت ہارے تمام پختون برادری اپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
ہمیں آپکا استعفیٰ منظور نہیں ۔آپ نےہمیشہ پختون بھائی کی دن رات خدمت کی ہے۔دن رات ایک کرکےآپ نےہمیشہ اس کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے۔
ہمیں آپ پر فخرہے۔ مشکل کےہرگھڑی میں آپ ہمیشہ صف اول میں رہے۔ہمیں آپکی ضرورت ہے اور ہم سب آپکےساتھ ہے۔ایسے وقت میں آپکاپختون امن جرگہ سے استعفیٰ مکمل نامنظور ہے۔
ہمیں معلوم ہے آپ کو احساس ہے لیکن اس وقت پاکستان کیا دنیا بھر کے حالات ایسے ہیں آپ سے جو ہوسکتا ہے وہ اپ کررہے ہیں
آپ اپنے عہدے پر رہ کر خدمت کا کام سر انجام دیتے رہیں۔
اللہ تعالی آپ کوہمیشہ اس قوم کےلئےخدمت کےمیدان میں ہمیشہ سرخرو رکھیں۔آمین

(والسلام دعاوں کا طلبگار مجیب الرحمٰن)