سید مختار حسین شاہ مرحوم موضع حضرت عنایت شاہ

تحریر سیدالیاس حیدرکاظمی

مختار حسین شاہ سید کرم حسین شاہ مشہدی بن شاہ محمد شاہ کے گھر پیدا ہوے مشہور دانشورخاندان شاہ محمد شاہ کے چشم وچراغ تھے
آپ خلیق غریب پرور بےضرر صلح جو شریف مزاج شخصیت کے مالک تھے.
زمیندارہ کے ساتھ ساتھ آپکی پیری مریدی بھی تھی آپکو عملیات اور حکمت پہ دسترس حاصل تھی سرگودھا سلاںوالی بھلوال ملتان مظفر گڑھ ان شہروں میں آپکے مریدین عقیدت مند کافی تَھے آپکی دعا اب بھی مریدگان پہ سیایہ فگن ہے .
آپ زیرک ذہین ملنسار بہت سی خوبیوں کے مالک تھےجو اب باقی خاندان لواحقین میں نہیں ملتیں .خاندان شاہ محمد میں سے آپ ہی سیاست میں آے سیاسی بصیرت مسلمہ تھی
یونین کونسل 120جائیوین کے کرتےدھرتے کونسلر بھی رہے یونین کی چیرمینی اپنے چچازاد بھائی قبلہ اعجاز حسین شاہ کےحق میں دستبردار ہوگے اورچیرمینی لکھ کردے دی اور یونین کونسل جائیوین کےکونسلر رہ کر اہل علاقہ کی خدمت کرتےرہے .1978عسیوی میں قبلہ مختار حسین سید قلندرجہانیاں نمبردار موضع عنایت شاہ سے ملکر پیر والی ُلڑائی میں سادات خاندان کو رہائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا .قبلہ مختار حسین شاہ کادور خاندان شاہ محمد کا عروج کادور تھا آپکے والد سید کرم حسین شاہ کے دربار سلطان باہو کے صاحبزدگان انہتائی قریب تھے اور سید ذادے کے عقیدت مندتھے بہت پیار رکھتے تِھے آپکے بزگروں کاتعلق صاحبزدگان سے اول سلطان دوست محمد حبیب سلطان اول سلطان غلام جیلانی سے اوربعد میں قبلہ مختار حسین شاہ کا سلطان خضر حیات اور غلام جیلانی سے رہا.آپکے ڈیرے پہ بڑے بڑے لوگ حاضر ہوتے تھے آپ کے پرندے دیکھنے کیلے پرندوں کے بہت شوقین تھے شکار بھی کھیلتے تِھے آپ نے چرغ باز بٹیرے تتر رکھے ہوے تھے اور تتر اور باز کے سدھارنے کے نسخے بھی بناتے تھے . اپنے والد سید کرم حسین شاہ سے سب کچھ حاصل کیا آپکے والد کے پاس مخادیم حضرات جائیوین اور صاحبزدگان سیال صاحبان شکار کیلے آتے رہتے .آپ کا بھی اپنی حیات تک تعلق رہا خان محمد مظفر علی خان سیال مرحوم آپ کے ساتھ اکھٹے شکار کھیلتے تھے اور سیاسی طورپہ پہلے سلطان خضر حیات بعد میں خان محمدمظفر علی سیال کے گروپ میں شامل ہوگۓ خان صاحب کی نظر میں آپکا بہت مقام تھا.
آپ 1999عیسوی میں بیمار ہوے چندہ ماہ نشتر ہسپتال ملتان زیرے علاج رہنے کیبعد اجل الہی کو لبیک کہہ گۓ آپکی قبر امام بارہ حویلی سادات عنایت شاہ مین دروازہ کے ساتھ ہے مولا غریق رحمت کرے بحق رسول خدا آئمہ اطہار.
آپکی اولاد .آپکے دو بیٹے ہیں سید قلب عباس شاہ اور سید قیصر عباس شاہ ایک دختر .
1 سید قلب عباس شاہ- آپ اپنے والد کی طرح دانشور صاحب اخلاق انسان ہیں سادات برادری مقام رکھتے ہیں زمیندارہ کے ساتھ ساتھ آپکو شکار کا شوق بھی دادا کے ورثہ میں ملا ہے اصیل مرغ کے بھی شوقین ہیں حکمت ودانائی میں مقام رکھتےہیں طب اور عملیات کی کتب کا مطالعہ رکھتے ہیں والد کے مریدین میں کافی شہرت رکھتے ہیں حلقہ دوستان وسیع ہے 2008کے الیکشن کے بعد سیال گروپ کو چھوڑکر صاحبزادہ گروپ میں شامل ہوگے بزرگوں کی طرح مرحوم صاحبزادہ طاہر سلطان سے ذاتی اور سیاسی تعلق رہا 2013کے الیکشن میں آپ نے طاہر سلطان مرحوم کیلے 400ووٹ حاصل کیاجوکہ سب کیلے حیران کن بات تھی. آپ کی اب سیاسی وابستگی مخدوم عباس علی قریشی اور صاحبزادہ محبوب سلطان صاحب سے ہے آپکے دو بیٹے نعلین عباس گوشی علی جان .2 سید قیصر عباس آپ میڑک کے امتحان کے بعد دماغی توازن کھو بیٹھے علاج معالجہ ہونے کے باوجود صحت یاب نہ ہوسکے گھر میں گوشہ نشین .

والسلام دعاوں کا طلبگار
سید الیاس حیدر کاظمی عنائت شاہ گڑھ مہاراجہ جھنگ
03006532812