جہانیاں کے جرات مند قلم کار۔۔فیاض طفیل کو کوٹ اسلام پریس کلب کی جانب سے خراج تحسین۔۔۔سٹار نیوز کی زینت۔۔

تحریر منور اقبال تبسم بانی پریس کلب کوٹ اسلام

ضلع خانیوال کے 50نامور صحافی .کالم نگار اور الیکٹرانک ستارے .جنہیں ہم آئندہ تقریب میں,, بہترین قلم کار,, 2020کا ایوارڈ دینے جارہے ہیں
قسط نمبر 11
کوٹ اسلام پریس کلب ضلع خانیوال کے 50بہترین قلم کاروں کے بارے روزانہ ایک قلم کار کو ڈسکس کرے گا جنہوں نے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور کالم نگاری سے شہرت پائ , ہماری گیارہویں شخصیت کا تعلق جہانیاں سے ہے جس کا نام فیاض طفیل ہے جو آجکل بطور ایڈیٹر روزنامہ نیاکل خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اہل قلم کیلئے کچھ کرگزرنے کا عزم لئے بول میڈیا کونسل کی بنیاد رکھی جس کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور بعد ازاں مرکزی صدر بھی رہے .ایک جرات مند قلم کار جس کی قلم کی نوک سے چنگاریاں نکلتی ہیں, اور معاشرہ کی خرابیوں اور اہل صحافت میں گھس بیٹھے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نوحہ کناں رہنے والا فیاض طفیل دراصل معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا بہترین نقاد ہے, کوٹ اسلام پریس کلب انکی صحافتی , سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے
شہروز نواز سرگانہ. صدر …روزنامہ دنیا نیوز, روزنامہ پاکستان, باگڑ ۔سرگانہ
محمد اجمل عاطف. چیئرمین …روزنامہ جہان پاکستان حویلی کورنگا
ناصر محمود مہار… سیکرٹری جنرل… روزنامہ خبریں دکھانہ