مظفرگڑھ (ڈ سٹرک بیوروچیف مظفرگڑھ ملک عبدالقیوم) تحصیل جتوئی کے علاقی موضع راؤ میں شاھد سومرو نے چار ماہ قبل اپنی ہی بیو کوتشدد کیا تھا جس کے نتیجہ میں شاھد سومرو کی بیوی کی ڈیتھ ھوگئی تھی درندہ شاھد نے سسرال والوں کو کال کرکے ڈیتھ کی اطلاع دیتے ہوے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ بنا کر اپنی بیوی ریحانہ بی بی کے والدین کے حولے کیا مرحومہ کے منہ پر نشان تشدد واضع نظر آرہے تھے جب ریحانہ بی بی کے ورثا نے اپنی بیٹی کے منہ کے نشان کے بارے پوچھا تو شاھد سومرو نے کہا اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے نیچے گرنے سے زمی ھوئی ہے شاھد نے مطمئین کرکے نماز جنازہ ادا کیا تیسرے دن تسم قل ادا کرنے کے بعد ریحانہ بی بی کے بھائی نے معلومات کی کہ ریحانہ کوقتل کیا گیا تھا تو مرحومہ ریحانہ بی بی کے بھائی محمد ندیم نے عدالت تحصیل جتوئی علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کی رٹ پٹیشن دائر کردی دائرگی 21-3-2020 کو دائر کردی جو زیر سماعت ہے رٹ پٹیشن کی تاریخ ب پیشی آج مورخہ 11-7-2020 کی تھی ملزم شاھد سومرو نے مرحومہ کی گزشتہ رات آذان فجر کو قبر کو کھود کر مردہ نکالنے کی کوشش کی جو کے اہل علاقہ میں مسجد میں نماز ی لوگ مسجد میں اذان فجر دی تو ملزم شاھد سومروں نمازی لوگوں کی آواز سن کر اپنے ساتھیوں سمائت فرار ہو گیا نماز کے بعد مرحومہ ریحانہ بی بی کا محمد ندیم اپنی بہن کی قبر پر فاتحہ کیلئے گیا تو قبر کھودی ھوئی نظر آئی ،محمد ندیم نے اپنے بھائی کو کال کرکے بتایا تو ندیم کے بھائی کے ساتھ بستی کے درجنوں لوگ سخی سلطان محمود موضع راؤ قبرستان پہنچ گئے مرحومہ ریحانہ بی بی کے بھائی نے 15پر کال کی پولیس تھانا جتوئی موقع پر پہنچ گئی اور کانسٹیبل کو قبر کی سکورٹی کیلئے پابند کردیا ۔ورثان سمیت اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ھوئے آئی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈی پی او مظفر گڑھ سے مرحومہ ریحانہ بی بی کی قبر کی بے حرمتی اور لاش نکالنے والے ملزمان کے خلاف قانونی سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔