خانیوال ۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا تسلسل بلا تفریق جاری رہے گا،محدود وسائل کے باوجود اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام اولین ترجیح ہیں،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی

خانیوال (سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا تسلسل بلا تفریق جاری رہے گا،محدود وسائل کے باوجود اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام اولین ترجیح ہیں،ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں مقامی زمیندار ملک حاجی ظفر نائچ کی طرف سے صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پر و فیشنل ڈویلپمنٹ سید حسین جہانیا ں گردیزی کے اعزاز میں پر وقارعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل بلا تفریق جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مگر محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ کی طرح اپنے حلقہ ترقیاتی کام میری اولین ترجیح ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی کورونا وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے اس موقع پر ملک ساجد عباس نائچ،ملک قاسم علی،ملک ممتاز احمد،ملک صفدر،ملک اختر،ملک الطاف،ملک عامر،ملک امین،ڈاکٹر اورنگزیب،مہر شوکت،محسن رضا،رانا مرسلین،اظہر سیال اور ملک رمضان کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی خانیوال