جھنگ کے حکمرانو! خواب غفلت سے باہر آؤ۔

تحریر انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ

ضلع جھنگ کی سیاسی و سماجی شخصیت و مرکزی رہنما حاصلہ اتحاد کونسل پاکستان انجینئر حبیب الرحمٰن حاصلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آپ ضلع جھنگ کی حالت دیکھ لیں ترقیاتی کام نا ہونے کے برابر ہیں
جھنگ ہر دور میں ترقی کے لحاظ سے تمام اضلاع سے آخری نمبر پر رہا ہے جھنگ کے ایک دور میں سب تحصیل رہنے والے ڈویژن کا درجہ حاصل کر چکے اور جھنگ وہیں کا وہیں
اس میں سب سے زیادہ قصور جھنگ کے سیاست دانوں کا ہے جنہوں نے ہر دور میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے علاقائی اور اجتماعی ترقی کا کسی ایک نے بھی نہیں سوچا
خدارا جھنگ کے حکمرانو! جھنگ اور جھنگ کی بیچاری غریب عوام پر رحم کھاؤ
خواب غفلت سے باہر آؤ
عوام کیلئے سوچو اس شہر کیلئے سوچو اور
جھنگ میں ترقیاتی کام کرواؤ ،انفراسٹرکچر،ہسپتال اور تعلیم کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کرواؤ