جھنگ کے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کےلیے کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
جھنگ( سٹارنیوز)جھنگ کے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کے لئے سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات ، سابق وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان ، سابق صوبائی وزراء رائے تیمور حیات بھٹی، مہر اسلم۔بھروآنہ، اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت 104 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات، صاحبزادہ محبوب سلطان ، غلام بی بی بھروآنہ سمیت 10 امیدواروں ، حلقہ این 109 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی، غلام بی بی بھروانہ،صاحبزادہ محبوب سلطان سمیت 10 امیدواروں، حلقہ این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان سمیت 7 امیدواروں ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 125 سے تیمور حیات بھٹی، مخدوم سید فیصل صالح حیات ،نیلم سیال، غلام احمد گاڈی سمیت 15 امیدواروں، حلقہ پی پی 126 سے مہر اسلم بھروانہ سمیت 12 امیدواروں، حلقہ پی پی 127 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی ، مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا معاویہ اعظم طارق، شیخ شیراز اکرم ، قیصر ربانی ، چوہدری محمد مشتاق سمیت 13 امیدواروں، حلقہ پی پی 128 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی سمیت 9 امیدواروں ، حلقہ پی پی 129 سے خالد غنی ، قمر حیات کاٹھیہ، علی عباس کملانہ،صائمہ اختر بھروآنہ سمیت 8 امیدواروں ، حلقہ پی پی 130 سے رانا شہباز احمد ، صاحبزادہ محبوب سلطان ، امیر عباس سیال سمیت 12 امیدواروں اور حلقہ پی پی 131 سے میاں اعظم چیلہ ، فیصل حیات جبوآنہ سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
*جھنگ*،، *حلقہ پی پی 127 کے لیے مولانا احمد لدھیانوی،، مولانا مسرور نواز جھنگوی ،، شیخ شیراز اکرم ،، غلام فرید مگھیانہ ،، نواب ناصر خان سیال ،، قیصر عباس ربانی،، رانا یونس ،، چوہدری حاکم ،، ایڈوکیٹ چوہدری مشتاق ،،ایڈوکیٹ ملک مشرف حسین ،، حاجی سیف الرحمن،، حافظ محمد عمیر غزالی ،، سمیت 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے












