جہانیاں کی سیاسی ڈائری
جہانیاں بستی کوٹ والا
جہانیاں کی سیاست میں سیاسی انقلاب برپا سابق ایم این اے جہانیاں ملک غلام مرتضیٰ میتلا نے انشاء ماشاءللہ ایم این اے جہانیاں نوابزادہ ایاز خان نیازی کے ساتھ سیاسی الحاق کر لیا !!!!
قائد میتلا گروپ ملک غلام مرتضیٰ میتلا اور ملک غلام مجتبیٰ میتلا کی خصوصی دعوت پر انشاءاللہ ایم این اے جہانیاں نوابزادہ ایاز خان نیازی کی کوٹ والا میں جلسہ عام میں شرکت
نوابزادہ ایاز خان نیازی،چوہدری کرم داد واہلہ اور دیگر مہمانوں کی کوٹ پہنچنے پر اہلیان علاقہ کی طرف سے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنا کر استقبال کیا گیا
اس موقع پر ملک غلام مرتضیٰ میتلا نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب جب میرے عزیز ملک ارشد حسین میتلا مرحوم اور بعد میں مجھے اقتدار ملا ہم نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور میرے بھائیوں جیسے دوست نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی مرحوم کے صاحب زادے انشاءاللہ ایم این اے نوابزادہ ایاز خان نیازی اور چوہدری عبدالرحمن واہلہ کے صاحب زادے چوہدری کرم داد کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے اور انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے۔اس موقع پر ملک غلام مجتبیٰ میتلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ الیکشن آپ لڑیں گے یا چوہدری کرم داد واہلہ لڑیں گا میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کہ الیکشن کون لڑے گا وہ میرے والد محترم ملک غلام مرتضیٰ میتلا،نوابزادہ ایاز خان نیازی اور چوہدری کرم داد واہلہ مل کر لیں گے۔آپ یہ سوال ناسکو والے سے پوچھیں کہ تم تینوں بھائی الیکشن لڑ رہے ہیں حلقہ میں صرف تم تینوں بھائی رہ گے ہو تمہیں اور کوئی بندہ نہیں ملا نوابزادہ ایاز خان نیازی،چوہدری کرم داد واہلہ اور میں تینوں مختلف گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایک ہی گھر سے بندے آکر قابض ہو گے ہر چیز پر کسی نے سوال کیا؟ ہم سوال بنتا نہیں ہمارے تینوں کے گھرانے 1985 سے سیاست میں ہے آپکو خوش ہونا چاہیے کہ تینوں گھرانے اکٹھے ہو گے اور انشاءاللہ الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور حلقہ کی عوام کی خدمت کریں گے اور حلقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر چوہدری کرم داد واہلہ نے سیاسی الحاق کرنے پر ملک غلام مرتضیٰ میتلا اور ملک غلام مجتبیٰ میتلا اور دیگر میتلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے نوابزادہ ایاز خان نیازی پر اعتماد ظاہر کیا ہے بلکل اسی طرح ہماری بھی اولین ترجیح ہو گی کی آپ لوگوں کی دی گئی اس عزت افزائی کا بھرم رکھیں۔ اگر پارٹی قیادت ملک غلام مجتبیٰ میتلا کو ٹکٹ دیتی ہے تو میں بھرے مجمع میں کھڑا ہو کر کہہ رہا ہوں کہ میں ملک غلام مجتبیٰ میتلا کا چیف پولنگ ایجنٹ ہو گا،ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا بھی ہونا آتا ہے انشاءاللہ ہم الیکشن میں اپنے دوستوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے
اس موقع پر نوابزادہ ایاز خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں ملک غلام مرتضیٰ میتلا اور ملک غلام مجتبیٰ میتلا اور دیگر میتلا برادری کا کہ آپ لوگوں نے مجھے اس عزت سے نوازا اور میرے پینل کا حصہ بنے۔ میں آپکو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جب میں 3 سال پہلے جہانیاں آیا تو جو لوگ میرے پوچھتے تھے کہ آپ کے ساتھ الیکشن کون لڑے گا تو میں کہتا تھا کہ میرے بزرگ ملک غلام مرتضیٰ میتلا صاحب اور چوہدری کرم داد واہلہ صاحب میرے ساتھ الیکشن لڑیں گے اور الحمدللہ آج یہ بات حقیقت میں بدل گی ہم تینوں آج اکٹھے ہو گے اور آپ کو ہم تینوں مختلف شخص نظر آتے ہیں ہم تین شخص نہیں ہے یہاں پر آپکی تین خاندانوں سے آپکی امیدیں آپ کی توقعات آپ کے انشاءاللہ مستقبل کے لیے تین ایسے خاندان اکٹھے ہو گے ہیں ہمارا ماضی گواہ کے کہ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اسے کسی چیز فکر نہیں رہی وہ فکر ہو خود پر لے لیتے ہیں ہم جو تینوں بیٹھے ہیں ہم بھی سگے بھائیوں جیسے ہیں ہم میں سے الیکشن کون لڑے گا اس کا فیصلہ اپنے بزرگ ملک غلام مرتضیٰ میتلا صاحب سے مشاورت سے کر لیں گے آپ اس بات کو چھوڑیں اور ہمارے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر کمپین کریں اور میں جہانیاں کی غیور عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب جہانیاں میں سچائی کی سیاست ہو گی کوئی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگے گا اور انشاءاللہ ہم سب مل کر جھوٹ اور منافقت سے پاک سیاست کریں گے،غریب بے سہارا مظلوم طبقے کی آواز بنیں گے آزمائے ہوئے لوگوں کا بار بار جھوٹ بول کر ووٹ لینا اور دوبارہ اقتدار میں آکر پھر وہی پرانی سیاست کرنا مجھے اللہ کی ذات پر پورا یقین ہے کہ ایک دفعہ آنے کے بعد سیاست کا رخ تبدیل کر دیں گے اور حلقہ این اے 147،حلقہ پی پی 209 اور حلقہ پی پی 210 میں یہ ثابت کر کے دکھائیں گے کہ اپ کی دی ہوئی امانت اپکا ووٹ ضائع نہیں ہوا بلکہ حقیقی حقداروں کو دیا ہمارا پورا پینل کامیاب ہونے کے بعد ہم صرف ان لوگوں کے ایم این اے ایم پی ایز نہیں ہو گے جن لوگوں نے ووٹ دیا بلکہ وہ سارے حلقہ جات کے نمائندے ہوتے ہے ہم انشاءاللہ حلقہ کی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے اپنے دورہ اقتدار سے چھوڑا تھا حلقہ این اے 147 کے دونوں صوبائی حلقوں کے لیے میں نے اپنے دورہ اقتدار کے لیے 40 ارب روپے منظور کروائے تھے اگر پنجاب حکومت صرف 3 ہفتے اور پنجاب گورنمنٹ ختم نہ کرتا تو اس وقت حلقہ کا نقشہ ہی تبدیل ہو جانا تھا۔مگر انشاءاللہ ہمارا وزیراعلیٰ آ رہا ہے ہماری پہلی ترجیحی ہے کہ وہ فنڈ ریلیز کروائیں اور حلقہ کی تعمیر وترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو اور ہمارے پورے پینل کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ آپ لوگوں کہ کام آ سکیں۔
جلسہ کے اختتام پر پورے پینل کی جیت کے لیے دعا کروائی گی
اس موقع پر اہلیان حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔








