ملک بھر کی طرح کبیروالا میں بھی عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں،سیاستدان جوڑ توڑ کر رہے ہیں،ڈیرے آباد ہو گئے،روٹھے ہوئے لوگوں کو منایا جانے لگا،سب سیاسی گروپ کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں،عوام کو سبز باغ دیکھا کر ہر سیاسی گروپ ووٹ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش میں مبتلا

بارہ میل(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح کبیروالا میں بھی عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں،سیاستدان جوڑ توڑ کر رہے ہیں،ڈیرے آباد ہو گئے،روٹھے ہوئے لوگوں کو منایا جانے لگا،سب سیاسی گروپ کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں،عوام کو سبز باغ دیکھا کر ہر سیاسی گروپ ووٹ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش میں مبتلا ہے،لیکن سیاستدانوں کی کامیابی ووٹرز پر منحصر ہے ووٹرز بہت باشعور ہے جو سیاسی گروپ عوام کے دکھ درد میں زیادہ شریک ہوا ہوگا یا جس نے علاقہ بھر میں زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہوں گے عوام اس پر زیادہ اعتماد کرتی ہے،کبیروالا میں مین مقابلہ سید گروپ اور ہراج گروپ میں ہوتا ہے لیکن اس بار مخدوم گروپ بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں موجود ہے،سیاستدانوں کی کامیابی عوام کے ہاتھ میں ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی