ٹی ایم اے کبیروالا کی نااہلی،جھنگ روڈ سبزی منڈی کے بالکل سامنے سرکاری درخت کاٹنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،ملازمین رشوت لے کر خاموش،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو درخواست دے دی

بارہ میل(نامہ نگار)ٹی ایم اے کبیروالا کی نااہلی،جھنگ روڈ سبزی منڈی کے بالکل سامنے سرکاری درخت کاٹنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،ملازمین رشوت لے کر خاموش،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو درخواست دے دی۔تفصیل کے مطابق کچھ روز قبل جھنگ روڈ نیو سبزی منڈی کبیروالا کے بالکل سامنے حبیب اللہ نامی شخص نے اپنی دکان کا فرنٹ کلیئر کرنے کے لیے سرکاری درخت رات کی تاریکی میں کاٹ دیا،اہلیان علاقہ نے ٹی ایم اے کبیروالا کے آفس میں جاکر اطلاع دی،ٹی ایم اے ملازمین موقع پر آئے سرکاری درخت وزن تقریبا 30 من موقع سے اٹھا کر لے گئے لیکن حبیب اللہ کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ کی،ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کبیروالا کے ملازمین نے حبیب اللہ سے بھاری رشوت وصول کرکے معاملہ ختم کر دیا ہے،تاہم اہلیان علاقہ اور سابقہ کونسلر محمد علی راں نے ڈپٹی کمشنر کو مذکورہ شخص حبیب اللہ اور ٹی ایم اے کبیروالا کے ملازمین کے خلاف تحریری درخواست دے دی ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی