ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سٹی و دیگر افسران کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا سیکورٹی جائزہ
ڈیرہ اسماعیل خان (عبدالستار سپرا سے)ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سٹی و دیگر افسران کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا سیکورٹی جائزہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ایس پی سٹی سرکل محمد اسحاق خان نے ڈی ایس پی سٹی و کینٹ محمد عدنان اور ایس ایچ او کینٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا وزٹ کیا ۔ سنٹرل جیل ڈیرہ پہنچنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان نے اپنے عملہ کے ہمراہ پولیس افسران کا استقبال کیا اور سنٹرل جیل کی سیکورٹی کا معائنہ کرایا ۔ ایس پی سٹی نے جیل کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ حالات کے پیش نظر ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا چاہئے ۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر انچارج ڈی ایس بی طفیل بخاری،ریڈر ایڈیشنل ایس پی ماجد جمشید بھی ہمراہ تھے
رپورٹ عبدالستار سپرا












