ووٹ کی طاقت سے عوام 8 فروری کو روائتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے اور انشاء اللہ 8 فروری کا سورج ھماری فتح کی نوید لے کر طلوع ھوگا سیدہ روبینہ زھراء گردیزی
بارہ میل(نامہ نگار)امیدوار MPA پی پی 212 مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی نے خاندان کی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ھمراہ درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے جگہ جگہ استقبال عوام کے جم غفیر کے ھمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی طاقت سے عوام 8 فروری کو روائتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے اور انشاء اللہ 8 فروری کا سورج ھماری فتح کی نوید لے کر طلوع ھوگا بعد ازاں انہوں نے اپنے ھمراہ آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کے ھمراہ مخدوم سید فضل عباس گردیزی سید حسنین حیدر گردیزی،مخدوم سید آفتاب کریم گردیزی،مخدوم سید محمد باقر گردیزی،مخدوم سید محمد رافع گردیزی سید خضر مرتضیٰ گردیزی سید عون عباس گردیزی سید علی عباس گردیزی ملک مہدی حسین تھہیم ملک سجاد حسین تھہیم میاں عامر سہو عامر حیات موھانہ چوھدری اقبال سہو اور دیگر سینکڑوں لوگ ان کے ھمراہ تھے
نوٹ!کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ھوئے مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی کی تصویر ھمراہ ھے
رپورٹ مظہر حسین باٹی












