معروف صحافی متین قیصرندیم پر جھوٹے مقدمے کے اندراج پر صحافتی حلقوں میں تشویش

احمدپورسیال سیال(سٹارنیوز) معروف صحافی متین قیصرندیم پر جھوٹے مقدمے کے اندراج پر صحافتی حلقوں میں تشویش، تفصیلات کےمطابق احمد پور سیال پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس تحصیل احمدپورسیال کے ہنگامی اجلاس میں سابق چیئرمین پریس کلب، سینئر صحافی متین قیصر ندیم کے خلاف مبینہ طور پر بے بنیاد، غلط اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا عدلیہ ازخود نوٹس لے اور جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
احمدپورسیال(نیوزرپورٹر) سابق چیئرمین پریس کلب احمدپورسیال متین قیصرندیم، امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 130 جھنگ،مہرغلام قاسم سرگانہ،راناوقاراصغر سمیت پانچ افراد پر دھمکیوں کامقدمہ درج،پولیس کے گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے، خودساختہ اور انتقامی بنیادوں پر مقدمہ کی صحافتی، سماجی، سیاسی جماعتوں کی شدید مذمت،












