پی پی 130 کی غیور عوام کے نام رانا شہباز احمد خاں کا خصوصی پیغام

السلام و علیکم
پی پی 130 میں ایک تماشہ لگا ہوا ہے اور یہ تماشہ پچھلے چند ماہ سے لگا ہوا ہے مصنوعی اقتدار سے چمٹے افراد یہاں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور شروع سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام ان کی مصنوعی اجارہ داری قبول کرلے مگر عوام پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نظر یے کے ساتھ کھڑی ہے حلقے میں ہونے والی مختلف سروے رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف یہاں ساٹھ سے ستر فیصد ووٹ رکھتی ہے اسی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مگر تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہی جا رہا ہے تازہ ترین بوکھلاہٹ کی مثال وہ ایف ائی ار 871/23 بجرم 406 (امانت میں خیانت ) ہے جو میرے خلاف درج کی گئی ہے جس میں میرے اوپر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے نوکری کے لیئے پیسے لیئے ہیں اور نوکری نہیں دی یہ بھونڈا الزام لگانے والے شاید یہ بھول گئے ہیں کہ عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے اور یہ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے اس ایف آر میں ایسے شخص کو مہرہ بنایا گیا ہے جو خود مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف دو درجن کے قریب ایف آر درج ہیں اب یہاں ایک اور مذاق دیکھیں جس شخص کو مہرہ بنایا گیا ہے یہ شخص میرے دونوں الیکشنوں میں میرے خلاف پولنگ ایجنٹ رہا ہے اب اس سے بڑا مزاق کیا ہوگا کہ ایک ایسا شخص ہمیں نوکری کے لیئے پیسے دے رہا ہے جو ہمیشہ سے ہمارا مخالف ہے اس مہرے کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے سیاسی مخالف نے پہلے ایک درخواست جمع کروائی جس میں ڈی سی جھنگ کا ذکر تھا مگر دوسری درخواست میں ڈی سی جھنگ کا نام نکال دیا گیا جس سے ان کی سازش کا واضح پتہ چلتا ہے حلقہ کے غیور عوام گواہ ہیں کہ مجھے جو بھی نوکریاں ملیں قرعہ اندازی کے زریعے تقسیم کیں اپنے مخالفین کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عوام چیئرمین عمران خان پر اعتماد کرتی ہے انتقام کی سیاست سے نفرت کرتی ہے مخالفین کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے اور حلقے کے نوجوان بچے بچیاں بزرگ جوان انتقام کی اس سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کر دیں گے
آپ کی دعاؤں کا طلبگار
آپ کا بھائی رانا شہباز احمد خاں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 130