شکریہ سر۔۔
تحریر۔
حاجی غلام شبیر منہاس

چودھری ایاز امیر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔۔۔اس بار وہ پی ٹی آئی کیطرف سے ایم این اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔۔۔
آج چودھری صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ میرے غریب خانہ منہاس ہاوس جنوال ٹاون چکوال تشریف لائے۔ یہ موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل کے پس منظر میں آمدہ الیکشن پہ حمایت کیلئے ایک مشاورتی اجلاس تھا۔ جس میں دونوں اطراف سے کھل کر گفتگو کی گئی۔۔
ہم نے چودھری ایاز امیر اور انکے رفقاء کا شکریہ ادا کیا اور عرض کی کہ حتمی فیصلہ سیاسی امور کی چھ رکنی کمیٹی کرے گی۔ کیونکہ تمام بڑی سیاسی پارٹیاں رابطہ کر رہی ہیں۔۔۔جیسا کہ ان موقعوں پہ ہوتا آیا ہے۔۔۔اور ابھی تک صرف دو جماعتوں سے ہی ملاقات ہو پائی ہے۔۔تاہم ہم زندگی میں کبھی بھی آپ کے پاس نالی، گلی یا کسی ذاتی مفاد کیلئے کبھی نہیں آیئں گے۔ ہمارا اکلوتا مطالبہ آج بھی وہی ہے جو ہم چار دہایئوں سے کر رہے ہیں کہ خدارا اس ملک میں نظام مصطفٰے کے عملی نفاذ کی جدوجہد کریں اور توہین آمیز لٹریچرز، بے جا جلوسوں کی بھرمار، لاوڈ سپیکر کا اندھا دھند استعمال اور مقدسات کی توہین کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کروا کر اس کو قابل عمل بنوایئں۔۔ تا کہ ملک اس فرقہ واریت کے عفریت سے نکل کر اپنا معاشی حجم بہتر کرتے ہوئے دنیا کی پرامن سرزمین بن جائے۔۔چودھری صاحب نے اس پہ مکمل اتفاق کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا اور مستقبل میں اپنی پوری کوشش کرنے کا اعادہ بھی کیا۔۔
تمام سیاسی جماعتیں ہماری اپنی ہیں۔۔۔اور ضروری نہیں کہ ہر وہ شخص ایم این اے یا ایم پی اے بن جایئگا جس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔۔مگر ہم کچھ ہوں یا نہ ہوں۔۔ہماری کوشش استحکام پاکستان اور نفاذ اسلام کیلئے ہی ہونی چاہیئے۔۔۔کیونکہ ہماری دوستیاں اور دشمنیاں ایک ہی کاز کیلئے ہیں۔۔اور رہیں گی ان شاءاللہ۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
غلام شبیر منہاس
شکریہ سر۔۔ تحریر۔ حاجی غلام شبیر منہاس
209









