سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی شاہ جیونہ آمد

سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

مخدوم اسد حیات، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، خالد سرگانہ، نواب بابر علی خان سیال، سید حیدر بخاری، سید علی اکبر شاہ، چوہدری خالد غنی، سید محمد عباس شاہ، صاحبزادہ غالب سلطان، صاحبزادہ ساجد سلطان، پیر نادر سلطان اور بھی موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی شاہ جیونہ آمد پر فیصل صالح حیات اور ان کے ساتھیوں نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر فیصل صالح حیات اور ان کے ساتھیوں کو مبارک دی۔

فیصل صالح حیات نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ کی شمولیت سے پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، شہباز شریف

فیصل صالح حیات نے 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور عوام کو ریلیف دینے کی شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔