سابق ایم پی اے پی ٹی آئی رانا شہباز احمد خاں پر مقدمہ درج

گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)سابق ایم پی اے رانا شہباز احمد خاں نے نوکری کیلیے 25 لاکھ مانگا 20 لاکھ روپے دیا نا نوکری ملی نا پیسے منظور بھٹی سکنہ گہیل پور کی مدعیت میں سابق
ایم پی اے رانا شہباز احمد کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج
ایک روپے کے بھی روادار نہیں مقدمہ سیاسی انتقام ہے اور مقدمہ امیر عباس خان کے کہنے پہ درج ہوا
ڈی پی او جھنگ اور ڈی ایس پی احمد پورسیال مجھ سے دس دس لاکھ لے لیں اور حلف دے کے بتائیں کے مقدمہ کس کے دباؤ پہ درج ہوا یا میں بیس لاکھ قرآن پہ رکھتا ہوں عبدالرزاق بھٹی یا اسلم بھٹی میں سے کوئی اٹھا لے مدعی مقدمہ میرا کبھی ووٹر نہیں رہا اس سے کبھی رابطہ نہیں رہا بلکہ ہر الیکشن میں میرا مخالف رہا اپنے مخالف سے کون پیسے لیتا ہے۔
رانا شہباز احمد خاں کی نوائے وقت سے گفتگو
میرے سوال پہ کے گر مقدمہ امیر عباس خان نے درج کرایا ہے تو حاجی منظور کی لڑائی تو صاحبزادگان کے ساتھ تھی تو امیر عباس خان کے کہنے پہ صاحبزادہ حبیب سلطان یا صاحبزادہ محبوب سلطان کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہی کروایا
جواب میں رانا شہباز احمد کا کہنا تھا امیرعباس خان کا سیاسی مقابلہ میرے ساتھ ہے اسے پتہ ہے وہ سیاسی میدان میں میرا مقابلہ نہی کرسکتا تو اسی لیے ایسے ہتھکنڈوں پہ آگیا ہے

رانا شہباز احمد کو بیس لاکھ کیوں دیا؟سفر میں ہوں جیسے ہی ایزی ہوتا ہوں تفصیل بتاوں گا مدعی مقدمہ حاجی منظور بھٹی کا نوائے وقت کو موقف دینے سے گریز

یاد رہے یہ وہی حاجی منظور بھٹی ہے جس کے خلاف صاحبزادہ گروپ نے اپنے اقتدار میں مقدمات درج کروائے تھے
اور صاحبزادہ حبیب سلطان کا ایک منشی ان میں مدعی تھا اور ان کی زمین پہ قبضہ کرنے کی بھی کوشش کی گئ جسے بھٹی برادری نے ناکام بنا دیا تھا اور پھر مسلسل ایک عرصہ انہیں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا اور حاجی منظور اور ان کے بھائی بھانجے کئی ماہ تک جیل میں بھی رہے

بظاہر یہ مقدمہ بھی اسی انتقامی کاروائی کی کڑی لگ رہی ہے فرق اتنا ہے کے کل کے ملزم آج کے مدعی اور کل کے مدعی آج ملزمان کی فہرست میں ہیں

اور جیسا کے میں نے اپنے ایک یوٹیوب ولاگ میں بھی عرض کی تھی صاحبزادہ گروپ کا دور اقتدار کا ہنی مون ہی شروع نہی ہوا تھا کے سیاسی انتقام کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا مگر اس سیاسی انتقام کا سارا ملبہ رانا شہباز احمد پہ گرتا رہا اور رانا صاحب سائیاں دی نوکری اچ رہے اور آج صاحبزادگان کی کرنیاں رانا شہباز احمد کو بھرنی پڑ رہی ہیں
گر امیر عباس خان اس انتقامی سیاست کے پیچھے ہیں یا کسی کے آلہ کار بن رہے ہیں تو وہ یاد رکھیں دریا کدیں ہک کدی نہی واہندے ویلا بدلدیاں دیر نہی لگدی آج تحریک انصاف یا رانا شہباز احمد جن کے زیرعتاب ہیں کل آپ بھی ہوسکتے ہیں

خصوصی رپورٹ شیخ فرحان اعجاز