کبیر والا اور گردو نواح میں یوریا کھاد کی قلت محکمہ زراعت کا عملہ ڈیلروں کے ساتھ مل گیا ۔کاشتکار کا بری طرح استحصال جاری ۔کمشنر ملتان سےنوٹس لینے کا مطالبہ

بارہ میل(نامہ نگار) کبیر والا اور گردو نواح میں یوریا کھاد کی قلت محکمہ زراعت کا عملہ ڈیلروں کے ساتھ مل گیا ۔کاشتکار کا بری طرح استحصال جاری ۔کمشنر ملتان سےنوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق 12 میل کے علاقہ میں یوریا کھاد کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث لوگ اپنی گندم کی فصل کو پانی لگانے سے بھی قاصر ہیں کبیروالہ شہر میں یوریا کھاد کے حصول کے لیے کاشت کار یوریا کھاد کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر انہیں یوریا کھاد دینے والا کوئی نہیں محکمہ زراعت کاعملہ نے بھی چپ سادھ لی ہے کاشتکار محکمہ زراعت کے دفاتر کے چکر لگا کر تھک گیا ہے کبیر والا میں آنے والہ زیادہ تر یوریا شور کوٹ اور جھنگ کے علاقے میں بھیج دیا جاتا ہے جس کے باعث تحصیل کبیروالہ کے کاشتکار یوریا کی ایک ایک بوری کو ترس رہے ہیں کاشتکار اللہ دتہ نعیم ۔سلیم بھاگوانہ اختر۔ رانا شعیب نوید اور دیگر نے کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو سے یوریا کھاد کی قلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ مظہر حسین