میونسپل کارپوریشن کبیروالہ کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت ھزاروں کی رھائشی ابادی میں سیوریج کا پانی کئ ھفتوں سے موجود نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کاروبار ٹھپ

بارہ میل (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن کبیروالہ کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت ھزاروں کی رھائشی ابادی میں سیوریج کا پانی کئ ھفتوں سے موجود نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کاروبار ٹھپ
تفصیل کے مطابق کبیروالہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ھزاروں نفوس پر مشتمل رھائشی بستی عاصم آباد کی مین سڑک پر گزشتہ ایک ماہ سے سیوریج کا پانی موجود جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ھیں ٹی ایم اے کبیروالہ اور یونین کونسل عملے کی مبینہ غفلت سے کبیروالہ سے ککڑھٹہ روڈ بستی عاصم آباد کے نزدیک آج تک صفائ کی زحمت نہ کی گئ علاقہ مکینوں کو نماز کی ادائیگی اور کاروباری پریشانیوں کا سامنا ھے اور پوری بستی میں گندگی کے ڈھیر موجود ھیں جبکہ پوری بستی میں جگہ جگہ گٹروں کا گندہ پانی موجود ھے جس سے بیماریاں پھیلنے لگی ھیں اھلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ سے صورتحال کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی