سال 2023ء میں سول ڈیفنس کے ملازمین کرپشن میں دوسرے اداروں کی نسبت سب سے آگے رہے،غیر قانونی کام کرنے والے لوگوں سے کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کی،غیر قانونی تیل ایجنسیاں،منی پٹرول پمپس،ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانیں اور بغیر لائیسنس پٹرول پمپوں کی تعداد میں سول ڈیفنس کے ملازمین اضافہ کروا دیا،افسران بالا بھی بھتہ لے کر خاموش رہے،
بارہ میل(نامہ نگار)سال 2023ء میں سول ڈیفنس کے ملازمین کرپشن میں دوسرے اداروں کی نسبت سب سے آگے رہے،غیر قانونی کام کرنے والے لوگوں سے کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کی،غیر قانونی تیل ایجنسیاں،منی پٹرول پمپس،ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانیں اور بغیر لائیسنس پٹرول پمپوں کی تعداد میں سول ڈیفنس کے ملازمین اضافہ کروا دیا،افسران بالا بھی بھتہ لے کر خاموش رہے،ضلع خانیوال سمیت کبیروالا میں سول ڈیفنس کے ملازمین ماہانہ مبینہ لاکھوں روپے اور سالانہ کروڑوں روپے کا بھتہ اکٹھا کرتے رہے ہیں،ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس خانیوال کا انچارج شکیب احمد کی تعیناتی بھی سیاسی بنیادوں پر ہوئی تھی،شکیب احمد اپنے ماتحت سول ڈیفنس انسپکٹرز اور ملازمین کو کرپشن کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے ملازمین دونوں ہاتھوں سے فیلڈ میں لوٹ مار کر رہے ہیں غیر قانونی کاموں کی جگہوں پر حفاظتی انتظامات بالکل نہیں ہیں اگر وہاں کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو مقدمہ سول ڈیفنس کے ملازمین پر درج ہونا چاہیے،اہلیان علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ کبیروالا میں سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیوٹی کی بجائے سارا دن بھتہ اکٹھا کرتے ہیں ملازمین نے کرپشن سے کروڑوں کما کر جائیدادیں،کوٹھیاں بنگلے،بینک بیلنس اور قیمتی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں محکمہ نیب،محکمہ اینٹی کرپشن اور محتسب اعلی پنجاب کو خانیوال کے سول ڈیفنس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے اثاثے چیک کیے جائیں ان سے ناجائز اثاثے ضبط کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے چاہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













