پریس کلب چوپڑہٹہ کے نائب صدر چوہدری آصف مظہر سہو کے بیٹے محمد زین آصف نے فاطمہ جناح پبلک سکول کبیروالا میں کلاس K.G میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
بارہ میل(نامہ نگار)پریس کلب چوپڑہٹہ کے نائب صدر چوہدری آصف مظہر سہو کے بیٹے محمد زین آصف نے فاطمہ جناح پبلک سکول کبیروالا میں کلاس K.G میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پریس کلب چوپڑہٹہ کے چیئرمین عالمگیر راؤ کی بیٹی حرمین راؤ نے دی میرٹ سکول جودھ پور میں کلاس P.G میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کیں،عالمگیر راؤ اور چوہدری آصف مظہر سہو نے اپنے مشترکہ بیان میں میڈیا کو بتایا کہ تعلیم انسان کو شعور فراہم کرتی ہے،تعلیم سے انسان اندھیرے سے روشنی کی طرف آتا ہے ہمارے بچوں نے سکولز سے جو پوزیشنز حاصل کی ہیں وہ سب سکولز کے پرنسپلز اور سٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













