سرکل کبیروالا میں ڈاکو راج برقرار،عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

بارہ میل(نامہ نگار)سرکل کبیروالا میں ڈاکو راج برقرار،عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،سرکل کبیروالا کے تمام تھانوں کی حددو جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئیں،کوٹ اسلام میں مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک کے ٹائروں میں فائر مار دیے اور ڈرائیور کو لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق سرکل کبیروالا میں ڈاکو راج قائم ہے عوام سرشام اور دن دیہاڑے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں سرکل کبیروالا کے تھانے کیونکہ زیادہ تر دیہی علاقوں میں ہیں یہاں پر سب سے زیادہ چوریاں،ڈکیتیاں اور قتل عام ہو رہے ہیں گذشتہ روز کوٹ اسلام کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ٹرک کو روکا اس کے ٹائروں میں فائر مار دیے جس کی وجہ سے ٹریک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شدید زخمی ہوا زخمیوں کو علاج کے لیے کبیروالا ہستپال منقتل کردیا گیا ڈاکو ٹرک ڈرائیور سے لوٹ مار کر کے موقع سے فرار ہو گئے،اطلاع پر مقامی پولیس روایتی انداز سے موقع پر پہنچ گئی فارمیلٹی پوری کرنے کے بعد مقدمہ درج کر دیا گیا،اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ڈکیت گینگ کو فوری گرفتار کیا جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی