مقبول ترین لیڈر رانا شہباز احمد خاں
تحریر۔ مصطفیٰ علی قریشی
جھنگ کی سیاسی تاریخ کا مشاہدہ کیا جاے تو مقبول ترین
ایم پی اے کا کریڈٹ
رانا شہباز احمد خان کو جاتا ہے
جنھوں نے کم وقت میں پارٹی میں تو جگہ بنائی ساتھ ہی پرنٹ میڈیا،سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا میں بھی اپنے جلوے بکھیرے ورنہ ماضی کے حکمران صرف اپنے حلقے تک ہی محدود رہتے تھے 2k18 کے انتخابات میں انھوں نے ریکارڈ ووٹ لے کر تاریخی فتح اپنے نام کی اور پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے میرے خیال میں انھوں نے حلقے کے لیے آواز اٹھای اور کافی حد تک بجٹ لینے میں کامیاب بھی ہو گئے تھے اگر اقتدار کا وقت پورا کرتے تو کافی بہتری آتی حلقے میں اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف پر مسائل کے پہاڑ ٹوٹ پڑے کرونا جیسی وبا سے مقابلہ کرنا پڑ گیا آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد وغیرہ وغیرہ حلقے میں بہتری کی جانب قدم بڑھایا لیکن کافی حد تک کامیابی نا ملی گزشتہ انتخابات میں بھی اپ سیٹ کیا تھا اور بھاری مارجن سے کامیابی اپنے نام کی تھی لیکن پھر حالات بدلے،جذبات بدلے اور ایک نیے دور کا اغاز ہوا جس میں صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا گیا پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی گونج گلی گلی نگر نگر تھی تبدیلی کا نعرہ فضاوں میں گونجتا تھا لیکن اب انتقامی سیاست کا شکار مقبول ترین جماعت کو بے نام کر دیا ہے لیکن پھر بھی مخالفین کی سوچ سے زیادہ رانا شہباز اپ سیٹ کرے گا حالات جیسے بھی ہوں لیکن یہ بات تو طے ہے کہ انکو ہلکا نہیں لیا جا سکتا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔۔۔
والسلام مصطفیٰ علی قریشی










