گڑھ مہاراجہ کی غیور عوام کے پیغام!!

تحریر مصطفی علی قریشی

گڑھ مہاراجہ کی غیور عوام کے نام ایک چھوٹا سا پیغام!!
کہتے ہیں جتنی عزیز اپنے وطن کی مٹی ہوتی ہے شاید دنیا میں کوئی اور چیز ہو الیکشن قریب ہیں یہی وہ قیمتی وقت ہوتا ہے جب آپ اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اپنے شہر،ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں آپکے قیمتی ووٹوں سے منتخب ہو کر سیاسی رہنما اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں اگر ماضی کا مشاہدہ کیا جاے تو گڑھ مہاراجہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا صحت،تعلیم،کی سہولیات سے محروم رکھا گیا جو تحصیل ہمارا حق تھی ہمارا حق چھین کر ایک ایسے شہر کو تحصیل کا درجہ دلوا دیا گیا جو تحصیل بننے کے بعد بھی ترقی نا کر سکا ہمارے ساتھ ہر معاملے میں ظلم کیا گیا مخالفین کی سابقہ کارکردگی کا موازانہ کیا جاے تو گڑھ مہاراجہ کے حصے میں کچھ نا تھا اگر پھر بھی گڑھ مہارجہ کو ترقی و خوشحالی کے راہ پر کوئی گامزن کر سکتا ہے تو صرف اور صرف اس شہر کا باسی ہے جس کا جینا مرنا اسی شہر میں جو خوشی غمی میں بروقت شریک ہوتا ہے لہذا تمام اختلافات کو بھلا کر بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہر کے امیدور کو دل سے سپورٹ کریں اور ووٹوں کا ایسا کھڑاک آے کہ مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نا ملے ان مخالفین نے مستقبل میں بھی اس شہر کے فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کرنا جاگو اور اپنے گھر کے امیدوار کو سپورٹ کرو کیونکہ گھر دا ووٹ گھر ہی چنگا لگدا یے۔۔