تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود
گڑھ موڑ ، منڈا چوک ، گڑھ مہاراجہ و گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان !
نوجوان نسل تباہی کی دہانے پر جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی۔

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں مبینہ منشیات فروشی دھڑلے سے جاری ہے نشئیوں کے جگہ جگہ ڈیرے لوگ شدید پریشان ہو کر رہ گئے چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ نشئی منڈا چوک میں غریب بیوہ خاتون کے گھر کا صفایا کرکے سارا سامان چوری کر کے فرار

قبرستان ہوں یا کوئی بھی ویران جگہ نوجوان نشے کی لت میں پڑے دکھائی دینے لگے
کئی مائیں اپنے لخت جگر کو کھو بیٹھی ہیں تو کئی نوجوان بیٹوں کو نشے سے پاگل ہوتی دیکھ کر ذہنی مریض ہو گئی ہیں
جبکہ مقامی پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے
اہلیان گڑھ مہاراجہ نے آر پی او فیصل آباد ، ڈی پی او جھنگ ، ڈی ایس پی تحصیل احمد پور سیال سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھ مہاراجہ و گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے