ہر شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے شعور کی بیداری منہاج یوتھ لیگ کی اولین ذمہ داری ہے۔ “راناوحید شہزاد”

کراچی (سٹارنیوز)ہر شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے شعور کی بیداری منہاج یوتھ لیگ کی اولین ذمہ داری ہے۔ “راناوحید شہزاد” منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیر اہتمام منہاج یوتھ لیگ کے جملہ ٹاؤنز پر مشتمل ایگزیکٹو اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز صدر منہا یوتھ لیگرانہ وہی شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرتے رہنا ہمارا فرض عین ہے ۔
منہاج یوتھ لیگ کے زونل اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران اپنے علاقہ کے نوجوانوں میں بیداری شعور کے لیے جدوجہد کریں اور مصطفوی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹی ایم کیو کراچی زون محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ تحریک منہاج القران کا ہر اول دستہ ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ چلتے رہیں گے۔
فیضان کلیم بخش صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی زون،عماد شیخ جن سیکٹری منہا یوتھ لیگ کراچی زون ،سارم نور ڈپٹی جن سیکٹری منہا یوتھ لیگ کراچی زون،سلمان شیخ اور اور دیگر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔

رپورٹ عبداللہ خالد

Minhaj Youth League
National Youth Alliance – NYA
Youth Model National Assembly – YMNA
Minhaj ul Quran Youth League Karachi