چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کو ملتان سے ایک اور اہم کامیابی۔ سابق گورنر پنجاب، ن لیگ کے سینئر رہنما رفیق رجوانہ نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین نے رفیق رجوانہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رفیق رجوانہ نے ملتان میں جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ جہانگیر ترین نے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی، علی ترین، حلقہ PP 215 سے امیدوار شاہد محمود خان اور اظہر سلیم کملانہ بھی موجود تھے۔