ضلع جھنگ کی دینی و عصری تعلیم کی عظیم درسگاہ دارالقرآن اکیڈمی جھنگ سٹی کا اعزاز ، عرصہ تین سال میں 22 طلبہ کرام نے قرآن مجید حفظ مکمل کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں اعلی نمبرز بھی حاصل کیے

جھنگ (سٹارنیوز) ضلع جھنگ کی دینی و عصری تعلیم کی عظیم درسگاہ دارالقرآن اکیڈمی جھنگ سٹی کا اعزاز ، عرصہ تین سال میں 22 طلبہ کرام نے قرآن مجید حفظ مکمل کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں اعلی نمبرز بھی حاصل کیے ۔ 10 فروری 2024 بروز ہفتہ کو سات ماہ دس دن کے مختصر عرصہ میں قرآن مجید مکمل حفظ کرنے کی سعادت حافظ ذوالنورین حیدر بن محمد شفقت نے قاری عمر فاروق ڈائریکٹر دارالقرآن اکیڈمی جھنگ سٹی کے پاس حاصل کی۔ طالب علم اور ادارے کی اعلی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کی نمائندگی کیلئے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ تقریب سعید میں بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے اور طلباء کرام میں حسن کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیے اور سات ماہ دس دن میں قرآن مجید حفظ مکمل کرنے والے حافظ ذوالنورین حیدر کو اعزازی شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا ۔ تقریب سعید میں جھنگ کی معروف علمی شخصیت قاری اللّہ دتہ ترابی ڈائریکٹر ادارہ معارف القرآن اکیڈمی جھنگ صدر ، معروف ماہر تعلیم سر نعیم صدیقی سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول،
پروفیسر حافظ ناصر حسن عارفی ، مولانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ جیل گورنمنٹ ٹیچر ، سماجی شخصیت حاجی نیاز احمد ٹھیکیدار ، قاری سعید سیال صدر پاکستان علماء کونسل جھنگ ، حافظ ثمر عباس نائب صدر پاکستان علماء کونسل جھنگ، قاری عبدالماجد ، قاری زبیر مہتمم جامعہ دارالھدی بھوآنہ ، سر خالد حمید پرنسپل دی جھنگ گرائمر ، ملک عامر اسماعیل ڈائریکٹر الجمال سکول ، علی رحمن صوبائی رہنما پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب ، ممبر پریس کلب جھنگ محمد ریاض شاہد خان ، جرنلسٹ معاویہ اعظم جٹ ، شیخ حاجی طارق صدر انجمن تاجران ، سر فیصل گل ڈائریکٹر احمد اکیڈمی ، حاجی شمشاد حسین ، حاجی نذیر احمد بھٹی ، پروفیسر ابو ہریرہ آزاد و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختصر مدت میں ادارے کی ترقی کو سراہتے ہوئے منتظمین و معاونین کی ان تھک جدوجہد پر داد پیش کی اور ادارے کے ڈائریکٹر و صدر مدرس قاری عمر فاروق و نائب مدرس مولانا ارسلان سکول کے ٹیچر سر عمیر سر ادریس کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری

*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام*

*بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ*

پنجاب میں ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کی دہلیز پر راشن دینے کا فیصلہ

پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں نوجوانوں کا پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف

پنجاب کے نوجوانوں، طلباء و طالبات کو الیکٹرک موٹر بائیکس دینے کا فیصلہ

پنجاب کو کوئی بچہ اب وسائل کی کمی کے وجہ سے سکول سے باہر نہیں ہوگا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف

پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو “ماڈل سکول” بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ

سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ کا فیصلہ، ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا، مریم نواز شریف

پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دینے کا فیصلہ

پنجاب کے ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنانے کا فیصلہ، پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دینے کا فیصلہ

پہاڑوں میں بسنے والی عوام اور پنجاب کی عوام کے لئے ائیر ایمبولینس دینے کا فیصلہ، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

صحت کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں خواتین کے فری ہیلپ لائن شروع کرنے کا فیصلہ، خواتین کو ٹرانسپورٹ کارڈ دینے کا فیصلہ

کسی خاتون کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہوگی، وزیراعلٰی مریم نواز شریف

ٹرانسجینڈرز کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے ہر محکمے کو پیپر فری بنانے کا فیصلہ، 5 آئی ٹی شہر بنانے کا فیصلہ

43 محکموں کی خدمات دفتر جانے کی بجائے گھر بیٹھے عوام کو دینے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں 10 محکموں کے کام گھر کی دہلیز سے شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے بڑے شہروں میں فری Wifi شروع کرنے کا فیصلہ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ

انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے کا فیصلہ، نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعائتی قیمت پر دینے کا فیصلہ، جس کسان کو جو مشینری چاہیے اس کے لیے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹارنیوز)منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے حلف اٹھا لیا

*گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز سے حلف لیا۔*

کراچی( سٹارنیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب۔

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب۔

لاہو( سٹارنیوز)پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج مجموعی طور پر 3 اجلاس منعقد ہونگے

امن وامان رمضان پیکج پرائس کنٹرول کمیٹی

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

اجلاس میں آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کی شرکت

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟ وزیراعلی پنجاب

خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، وزیراعلی مریم نواز شریف

امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف

قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں، وزیراعلی مریم نواز شریف

سب قانون کا احترام کریں، وزیراعلی مریم نواز شریف

اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف

خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف

رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف

اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، وزیراعلی مریم نواز شریف

قانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف

پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف

کون ہوگا اسپیکر قومی اسمبلی؟

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی جانب سے طلب کیاگیا

قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے ارٹیکل 91کی شق 2 کے تحت طلب کیا گیا

لاہور ( سٹارنیوز)*پنجاب بھر کے ار پی او ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ذرائع*
*پنجاب میں بیورو کریسی کی وہ دوڑیں لگنے والی ہیں کہ شہباز شریف کو بھول جائیں گے*

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن/ تقرروتبادلے

وزیراعظم نے ڈی جی ٹیلی کام وائرلیس وزارت آئی ٹی محمد جہانزیب رحیم کا استعفی منظور کر لیا

جہانزیب رحیم ایم پی ٹو سکیل میں وزارت آئی ٹی میں تعینات تھے

سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر عبد الرشید کی چھٹیوں میں 180 روز کی توسیع

عبد الرشید طبی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں پہ ہیں

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر ڈاکٹر عصمت نواز سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز مقرر کردیا گیا

جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز شبنم عامر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خطاب

کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

قدرت کے نظام میں انسان پہلے مشکل سے گزرتا ہے اور پھر عزت ملتی ہے۔مریم نواز

افسوس اس بات کا ہے کہ آج ایوان میں اپوزیشن ارکان موجود نہیں۔مریم نواز

خواہش تھی کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی میں موجود ہوتے۔مریم نواز

کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں، سب کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہوں: وزیراعلیٰ پنجاب

جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

نواز، شریف، شہباز شریف، پارٹی پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی اور جمہوری عمل کا حصہ بنتی، شور شرابا کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔مریم نواز

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا جن امتحانات سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہوں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے

ایسا وقت بھی دیکھا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی

جب آپ انتقام کا نشانہ بن کر کسی عہدے پر پہنچتے ہیں تو تاثر ہوتا ہے کہ آپ بھی انتقام کا بدلہ لیں گے

میرے دل میں کسی سے انتقام لینے کی خواہش نہیں ہے، مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں

سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیراعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے

*مریم نواز شریف پنجاب کی 20 ویں وزیراعلی منتخب* ….!!!!

*پاکستان کی تاریخ میں مریم نواز شریف وزیراعلی بننے والی پہلی خاتون بن گئی*

*مریم نواز شریف کو 224 ووٹ ملے*

نو منتخب پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیاسی زندگی پر ایک نظر
پاکستان کے 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہو گئی، بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک محنت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی پاکستان کی” آئرن لیڈی” مریم نواز نے تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری سنبھال لی۔

عوام نے مریم نواز کو نواز دیا.

مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننے والی مریم نواز جارحانہ سیاست کی علمبردار، لہجہ بھرپور، سیاسی حکمت عملی بھی شاندار ہے،

*لیہ:پہاڑ پور کے مسافر بس کو آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ*

لیہ:شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے آنا فانا مسافر بس کو لپیٹ میں لے لیا

لیہ:بس کوٹ ادو سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا

لیہ:فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تمام مسافر محفوظ رہے

لیہ:بس سمیت مسافروں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا