میرا کام پنجاب میں پالیسی بنانا ہے، حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے منشور پر آج سے عمل شروع کروں گی۔مریم نواز
لاہور (سٹارنیوز)میرا کام پنجاب میں پالیسی بنانا ہے، حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے منشور پر آج سے عمل شروع کروں گی۔مریم نواز
میرے لئے سب قابل احترام ہیں، سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہوں، امید کرتی ہوں تفریق سے بالاتر ہو کر میری مدد کریں گے، میں حلقے کے عوام کیلئے اس ہی طرح دستیاب رہوں گی جس طرح ایم پی اے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔مریم نواز
عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایجنڈا ترتیب دیا ہے، ہمارے پاس چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کیلئے ویژن ہیں، ہم پنجاب کو بزنس حب بنائیں گے اور سہولیات دیں گے، کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں، حکومت کا کام پالیسی بنانا اور ماحول فراہم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
کرپشن کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، ہم شفاف نظام لائیں گے، کرپشن کی روک تھام کیلئے سسٹم لائیں گے، حکومت سنبھالنے کے بعد عوام سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے، میری ہیلپ لائن عوام اور ہر طبقے کیلئے کھلی ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز












