جھنگ۔سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فاونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں مقامی حکومتی عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا
جھنگ:(علی رحمن سے)سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فاونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں مقامی حکومتی عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ امتیاز نول،صوبائی منیجر فیصل منظور،فوکل پرسن آصف منور،سوشل ویلفیئر افسران شاہد امین،گلزیب خان،سابق ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،قطر چیئرٹی تنظیم سے نعمان گیلانی،میونسپل کارپوریشن سے محمد عثمان نے شرکاء سے خطاب کیا۔تقریب میں عوام دوست فاونڈیشن کے فوکل پرسن آصف منور نے سی پی ڈی آئی کی طرف سے ضلع جھنگ میں سیٹیزن رپورٹ کارڈ برائے تعلیم سروے رپورٹ شرکاء کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے عوام دوست کی گزشتہ ایک سال کی رپورٹ بھی تفصیل سے بتائی۔ مقررین نے سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فانڈیشن کی ضلع جھنگ میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ سیٹیزن فار گڈ گورنیس پروگرام جھنگ میں ایک واضع تبدیلی لائے گا۔ اس پروگرام کی وجہ سے سول سوسائٹی،شہری اور حکومتی نمائندے مل کر اکٹھے بیٹھتے ہیں جس سے مسائل کا حل جلد ممکن ہوگا۔ تقریب میں خواتین اور افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












