تمام امور پر مولانا احمد لدھیانوی سے مشاورت مکمل اہم فیصلے جلد منظر عام پر لائیں جائیں گے۔۔مرکزی صدر پاکستان راہ حق پارٹی حکیم ابرہیم قاسمی
اسلام آباد 

(سٹارنیوز)اتحادی جماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔الیکشن 2024 کی تمام امور پر کھل کر بات ہوئ مسائل سن کر ان پر گفتگو کی گئی بہت جلد مشاورت سے اہم فیصلے کئے جائیں گے یہ بات انھوں نے جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا انھوں نے مزید کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ہم اسمبلیوں تک نہ پہنچ سکے مگر اس کے ہر پہلو پر ہم نے تفصیل سے جنرل کونسل کے اجلاس گفتگو کی ہے اتحادی جماعت اھلسنت والجماعت وسنی رابطہ کونسل سے معاملات پر خصوصی بات کی ہے انھوں نے اجلاس میں ہم نے تحصیل اور ٹاؤن سطح پر پارٹی کو فعال کرنے کے لئے اقدام پر زور دیا اور جلد اس سطح پر پروگرامات کا۔سلسلہ شروع کرنے کا لائحہ عمل دیا ۔پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان اشرف میمن کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز صبح پشاور میں قاسمی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری اطہر اعوان نے اجلاس کی کاروائی شروع کی تو اس میں 2024 کے الیکشن کی کارگزاری سامنے لائی گئی اتحادی جماعت سمیت تمام امور زیر بحث لائے گئے تمام معاملات پر تفصیلی بحث کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے فوری طور پر راہ حق پارٹی کی اتحادی جماعت ۔اھلسنت والجماعت اور سنی رابطہ کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تمام تر امور ان کے سامنے رکھے جس پر اچھے اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی اور تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں پنجاب کے صدر شیخ اقبال بلوچستان کے کنوینر مفتی کلیم اللہ حیدری صاحب گلگت بلتستان کے صدر کے پی کے کے صدر سعیداللہ یوسفزئی کے پی کے کے جنرل سیکرٹری یاسر ندیم راجپوت مرکزی نائب صدر راؤ اشرف الحسینی مرکزی قانونی مشیر بیرسٹر ملک مظہر جاوید ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور خصوصی معاون ارشاد حیدری اور دیگر نے شرکت کی پعد ازاں سربراہ اھلسنت والجماعت و سنی رابطہ کونسل علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب نے واضح طور کہا کہ ہر صورت اسمبلیوں تک جائیں گے تمام معاملات ومسائل کو مشاورت کے ساتھ حل کیا جائے گا اور ایک بہترین لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا اس پر مرکزی صدر حکیم ابرہیم قاسمی سمیت تمام اراکین کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا اور علامہ محمد احمد لدھیانوی سمیت سب اراکین نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ متحدہو کر پارٹی اور پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہے گے کسی بھی صورت اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اجلاس رات گئے تک جاری رہا اور اجلاس کی کاروائی کو اطمینان بخش قرار دیا
جاری کردہ
مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن 03218208886
رپورٹ علی رحمان انصاری













