تحفظ ناموس رسالت قانون 295.C کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جاۓ گا
پاکستان راہ حق پارٹی عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کیلۓ قانون سازی کرواۓ گی
سوشل میڈیا پر نبی پاک اور حضرات صحابہ کرام کی گستاخیوں کا سدباب کیا جاۓ اور ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو نافذ العمل کیا جاۓ
مسلم ممالک فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیۓ باڈر کھلوائیں تاکہ راشن و ادویات پہنچائیں کا سکیں
اسلامآباد(سٹارنیوز
)پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین حکیم محمد ابرہیم قاسمی نے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین چیئرمین جوانان پاکستان جناب عبداللہ گل،صدر سنی علماء کونسل ڈویژن راولپنڈی مفتی تنویر عالم فاروقی،قانونی مشیر پاکستان راہ حق پارٹی ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،تحریک لبیک اسلام آباد کے امیر مولانا رضوان سیفی، پاکستان مسلم پارٹی کے چیئرمین رانا محمد ذیشان،صدر پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب شیخ اقبال،مسلم لیگ قاف
کے سیکرٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی،جمعیت علماء اسلام سین کے رہنما مولانا حزیمہ سمیع، رہنما سنی علماء کونسل پنجاب راؤ اشرف حسینی،صدر جمعیت اہلحدیث اسلام آباد شیخ محمد اقبال، قاری افتخار احمد اٹک،مفتی شاہد نسیم،حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ،قاری نثار احمد،مولانا جمیل اختر انقلابی،حافظ احسان احمد، مولانا یعقوب طارق،کے ہمراء آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کو پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ملک پاکستان کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اہم عنوانات پر تمام سیاسی پارٹیز کو ایک پلیٹ پر دعوت دی ہے تاکہ متفقہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے جس کے نکات مندرجہ ذیل ہیں۔
1– .پاکستان راہ حق پارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قانون سازی کروائے گی تاکہ کوئ بھی امت مسلمہ کے جذبات مجروح نہ کرسکے دنیا کا امن تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جاسکے ایسے تمام افراد یا اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ممکن بنائی جا سکے جو مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور عالمی سطح پر گستاخانِ رسول کی مالی معاونت کرتے ہیں جس وجہ سے پوری دنیا میں مظاہرے ہوتے ہیں جلاؤ گھیراؤ ہوتا ہے خون خرابہ ہوتا ہے ایسے مجرموں کو قانون کے حوالے کیا جائے تاکہ دنیا میں امن قائم ہوسکے کوئ کسی کے جذبات مجروح نہ کرسکے ہم یہ سمجھتے ہیں تاکہ قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف جو بھی سازش ہورہی بدنام کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اس کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملتے ہیں لہذا بین الاقوامی سطح پر گستاخانِ رسول کے خلاف قانون سازی ضروری ہے تاکہ اس کا سد باب ہو سکے ۔
2—پاکستان راہ حق پارٹی موجودہ حالات میں قانون تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون دفعہ 295-C کو متنازعہ بنانے کی جو کوشش ہورہی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے گستاخوں کو تحفظ دینے کے لیے کمیشن بنانے کا حکم جاری کیا جس کو ہماری قانونی ٹیم نے معطل کرادیا ہم جج صاحب کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں مذکورہ جج صاحب نے گستاخوں کے وکلاء کے موقف کو لائیو دکھانے قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے اور دوسری طرف کے وکلاء کے موقف کو نہ سن کر آ ئیں پاکستان اور اپنے اٹھائے ہوئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جج صاحب کے خلاف بھی انکوائری ہونی چاہیے حکومت کو جوڈیشل ریفرنس دائر کرنا چاہیے جو آ ئیں و قانون کے خلاف فیصلے کرتے ہیں اور گستاخان رسول کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہیں مزید یہ کہ حکومت نے بھی اس فیصلہ کے خلاف جو اپیل کی اس کی تحسین کرتے ہیں ہم اس بات عہد کرتے ہیں کہ قانون تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ہماری ریڈ لائن ہے ہم اس پر کسی کو بھی حملہ کی اجازت نہیں دیتے چاہے وہ بیرون ممالک میں بیٹھ کر صحافت کے روپ میں ہو چاہے عدلیہ میں ہو چاہے کسی این جی او کا کوئ ایجنٹ ہو ہم ان سب کو ملک پاکستان کے خلاف سازش سمجھتے ہیں ایسے لوگ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں غیروں کے اشاروں پر ملک پاکستان کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔
3—ہم یہ سمجھتے ہیں گستاخوں کے مقدمات میں کمیشن بنانا ماتحت عدلیہ پر عدم اعتماد ہے ماتحت عدلیہ کو پریشر میں لانا ہے فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہم عدلیہ کی آ زادی پر یقین رکھتے ہیں عدلیہ کو فیصلوں پر اعتماد کرتے ہیں لہذا ایسا کمیشن جس کے فیصلے کی عدلیہ پابند نہیں ہے مقصد قانون تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو متنازعہ بنانا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
4—-موجودہ دور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے خصوصاً سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے گستاخیاں ہورہی ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون 298 -A میں سزا تین سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئ تھی اور یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوچکا ہے اس کو قانونی شکل دی جائے ملک کو بدامنی سے بچایا جاسکے اور ناموس اصحاب پیغمبر رض کو محفوظ بنایا جاسکے کوئ فرد کسی فرد کے جذبات مجروح نہ کرسکے قانون کی عملداری ہو ملک کے سب باسی سکون سے زندگی گزاریں–
5—پاکستان راہ حق پارٹی انڈیا کی دراندازی کی بھرپور مذمت کرتی ہے پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان راہ حق پارٹی کے کارکنان دفاع پاکستان واستحکام پاکستان کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ہر ایسی سازش کو ناکام بنائیں گے جو پاکستان کے خلاف ہو انڈیا کے خلاف بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
6—پاکستان راہ حق پارٹی سیاسی جماعتوں ماہرین قانون اور مذہبی سکالرز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرتی ہے اگر کسی ملزم کی فیملی یہ سمجھے کہ اس کے ملزم کو غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے وہ کمیٹی سے رابطہ کرے کمیٹی ہر طرح سے تعاون کرے گی اگر واقعی کسی کے عزیز کو غلط ملوث کیا گیا ہوا تو رہا کروائے گی ۔۔
7—ہم تمام پارٹیوں سے ملکر ایک سیاسی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں جو ایسے حالات جہاں مہنگائی کا طوفان آ یا ہوا ہے بے روزگاری عام ہے عوام بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہے غریب کا چولہا بجھا ہوا ہے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں تاجر حضرات ملک چھوڑ کر جارہے ہیں اوورسیز پاکستانی اپنی رقم پاکستان نہیں لارہے ہم ایسا سیاسی اتحاد قائم کررہے جو ملکر عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا دلائے گی بے روزگار کو روزگار دلائے گی سستی تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے روز مرہ کی خوردونوش کی استعمال کی اشیاء سستے داموں مہیا کی جائیں گی ۔
8–ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کنٹرول کی جائے بے جا ٹیکس ختم کیے جائیں حکومتی اخراجات کنٹرول کیے جائیں عام مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ۔-
9–پاکستان راہ حق پارٹی اقوام متحدہ اور تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کرتی ہیکہ انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد کی جائے جان ومال محفوظ کیا جائے خوراک اور میڈیسن پہنچانے کے بارڈر کھلوائے جائیں قبلہ اول کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔۔۔
10–ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک کے دفاتر پاکستان میں قائم کروائے جائیں تاکہ سوشل میڈیا کے استعمال کو پاکستان کے قانون کے ماتحت کیا جاسکے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی گستاخی اور فحاشی عریانی و لادینیت کو کنٹرول کیا جاسکے۔
جاری کردہ:محمد جمیل اختر انقلابی
صدر راہ حق پارٹی اسلام آباد













