قلمی سفر کے ساتھ راقم کی صحافتی خدمات

تحریر۔ حبیب منظر مہدی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2004 کی یادیں
جب جنگ گروپ کو جوائن کیا
اور
الحمدللہ
پروفیشنل صحافتی اقدار کو
فروغ دیتے ہوئے

بین الاقوامی سطح پر
وطن عزیز
اسلامی جمہوریہ پاکستان
کے نمبر 1 میڈیا گروپ
جنگ جیو گروپ
کے ساتھ صحافتی سفر جاری ہے

جنگ گروپ آف کمپنیز
میں شمولیت سے قبل

2003-4 میں روزنامہ ایکسپریس فیصل آباد ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترم ظفر ڈوگر صاحب کے ساتھ کام کیا
جب مرحوم خان نجف عباس خان سیال نے پہلی دفعہ ایم پی اے منتخب ہو کر تحصیل احمدپورسیال کے قیام کے نوٹیفیکیشن
کا اعلان کیا تو اس خبر کو راقم کی سٹوری کے طور پر روزنامہ ایکسپریس نے شہ سرخی کے ساتھ شائع کیا

2000-3 میں روزنامہ انصاف لاہور میں بطور نمائندہ/ نامہ نگار صحافتی خدمات سر انجام دیں

1998- 2000 ہفت روزہ شاہوانی مظفر گڑھ
محترم چیف ایڈیٹر جمشید خان دستی صآحب
موجودہ ایم این اے کے ساتھ رپورٹنگ کی
اور
چیف ایڈیٹر محترم جمشید خان دستی صآحب کے ہمراہ
پریس مارکیٹ ملتان میں رات بھر جاگ کر
احمدپورسیال پر ہفت روزہ شاہوانی کی اشاعت خاص کا شمارہ شائع کروایا

1997 میں مرحوم لیاقت علی گوندل ، مرحوم شبیر حسین مہنگی اور محترم تنویر حسین صاحب کی معاونت سے مقامی سطح پر پیام امن احمدپورسیال کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا

1996 میں روزنامہ جلوس مظفر گڑھ میں چیف ایڈیٹر محترم اے بی مجاہد صاحب کے ساتھ بطور نامہ نگار چوک سرور شہید صحافتی فرائض سر انجام دیئے
اس وقت روزنامہ جلوس مظفرگڑھ کی اشاعت ہفت روزہ کے طور پر ہوتی تھی

الحمدللہ
کالج لائف سے شروع ہونے والا قلمی سفر
تسلسل کے ساتھ جاری ہے

2004 میں احمدپورسیال میں نامہ نگار کی تعیناتی کیلئے روزنامہ جنگ لاہور میں شائع شدہ اشتہار کے مطابق
درخواست دینے والے 13 امیدواروں میں سے
دو مراحل میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد صحافتی تعلیم و تجربہ کی بنیاد پر بندہء احقر کو بطورِ نامہ نگار روزنامہ جنگ لاہور
تعینات کرتے ہوئے اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا

جنگ جیو گروپ کے ساتھ صحافتی سفر میں 2004-ـ2024 تک تحصیل و ضلعی سطح پر سیاسی ، سماجی ، مذہبی تقاریب ، ملی و ثقافتی تہواروں اور ملک میں ہونیوالے بلدیاتی و عام انتخابات کی باضابطہ کوریج کے مواقع ملے
بوساطت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ایگریڈیش کارڈ جاری ہوئے

آئین پاکستان میں دیئے گئے شہریوں کے اظہارِ رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کے تحت مقامی سطح پر معاشرتی ناہمواریوں اور سماجی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ، انسانی بنیادی حقوق و معاشرتی امن و امان کی بحالی ، حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ریاستی استحکام اور مظلوم کی آواز کو اپنی صحافت کا موضوع بنایا

شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور علاقائی خوشحالی کیلئے حکام بالا کی توجہ مبذول کروائی اور حکومتی اقدامات و اعلانات سے اپنے شہریوں کو باخبر رکھا

ایکسکلوزیو نیوز ، انویسٹیگیٹنگ رپورٹنگ، خبر کے فالو اپ سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا رپورٹنگ کے کام کے جنگ جیو میڈیا گروپ کے ساتھ تجربے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے

الیکٹرانک میڈیا میں جیو نیوز ، جیو سوپر سمیت اس سیریز کے تمام چینلز ، پرنٹ میڈیا میں انگریزی اخبار The News International , روزنامہ آواز ، انقلاب ، عوام ، سمیت متعدد اخبارات جنگ گروپ آف کمپنیز کی شاخیں ہیں

جنگ گروپ آف کمپنیز اپنے رپورٹر کو صحافتی اصولوں کے مطابق ایک غیر جانبدارانہ تحقیق کے ساتھ خبر دینے والا صحافی بناتا ہے

# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808