دبنگ آفیسر، ایماندار نفس اور باکمال تعلیمی رہنما ملک حق نواز دانش

تحریر وترتیب: محمد زاہد مجید انور

*تعلیم قوموں کی تعمیر و ترقی کا سب سے مضبوط ستون ہے، اور جب تعلیم کے نظام کی باگ ڈور مخلص، دیانتدار اور وژنری شخصیات کے ہاتھوں میں ہو تو یقیناً ادارے ترقی کرتے ہیں، اساتذہ کا وقار بلند ہوتا ہے اور طلبہ بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ انہی باکمال شخصیات میں سے ایک نام ہے ملک حق نواز دانش جو نہ صرف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بلکہ فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی حلقوں میں اپنی فرض شناسی، شفاف مزاج اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔حال ہی میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر کے زیر صدارت منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ڈی پی آئی کالجز اور ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد کے زیر اہتمام “ایکسیلنس ایوارڈز” تقسیم کیے گئے۔اس پُروقار تقریب میں گوجرہ کے معروف تعلیمی ادارے کے سربراہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک حق نواز دانش کو ان کی شاندار کارکردگی، تعلیمی خدمات اور مثالی انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں دو ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا — ایک بینگ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز (ڈی ڈی سی) اور دوسرا بطور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ کے۔یہ ایوارڈز اس بات کا اعتراف ہیں کہ ملک حق نواز دانش جیسے ایماندار، منظم اور وژن رکھنے والے افسران ہی تعلیمی اداروں کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں کالج گوجرہ نے نہ صرف تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری حاصل کی بلکہ انتظامی نظم و ضبط اور طلبہ کی تربیت میں بھی غیر معمولی نتائج سامنے آئے۔تقریب میں ڈاکٹر سید انصر اظہر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ملک حق نواز دانش جیسے دبنگ آفیسر محکمہ تعلیم کا فخر ہیں۔ ان کی ایمانداری، قائدانہ صلاحیت اور تدریسی وژن ہم سب کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔”دوسری جانب ضلع بھر کے پروفیسرز، اساتذہ کرام اور عوامی حلقوں نے بھی ملک حق نواز دانش کو اس شاندار اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ دراصل اس مخلص محنت، دیانت اور خدمتِ تعلیم کا ثمر ہے جو وہ برسوں سے خاموشی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔بلاشبہ ایسے افسران ہی محکمہ تعلیم کی حقیقی پہچان ہیں، جو اپنی ذمہ داری کو ایک مشن سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ملک حق نواز دانش کے لیے یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ گوجرہ اور پورے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسی جذبۂ خدمت اور اخلاص کے ساتھ تعلیمی میدان میں نئی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔”دیانتدار قیادت ہی تعلیمی اداروں کی اصل طاقت ہے، کیونکہ ایمان داری کے بغیر علم محض الفاظ کا مجموعہ رہ جاتا ہے۔”*