چوہدری محمد ریاض جٹ مرحوم عہد ساز شخصیت

تحریر متین قیصر ندیم احمد پور سیال

*ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ورپیدا

ضلع ٹوبہ سے ہجرت کرکے چوہدری محمد حسین جٹ جو فوج میں ملازم تھے سرگودھا کے علاقہ جھاوریاں جا بسے۔شریف النفس اور دینی آدمی تھا تین بیٹے چوہدری محمد اسلم ، چوہدری محمد مقبول اور چوہدری محمد ریاض اسکے ساتھ رہائش پذیر تھے چوہدری محمد ریاض جٹ مذہبی لگاؤ رکھتا تھا اسلامی پروگرام میں شامل ہوتا اور ہرطرح کی خدمات سر انجام دیتا تھا پھر روزگار کی تلاش میں احمد پور سیال شہر کی طرف ہجرت کی اور یہاں پر بیکری کی بنیاد رکھی ۔کاروبار کے ساتھ ساتھ سوشل کاموں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔تعلقات کی وجہ سے حلقہ احباب بڑھنے لگا دینی لگاؤ کے باعث اسی کی دہائی میں مولانا حق نواز جھنگوی شہید کے ہاتھ پر دفاع صحابہ کرام و اہل بیت کی عظمت ،ناموس و تقدیس کیلے بیعت ہو گئے ۔ انجمن سپاہ صحابہ میں شامل ہوگئے۔جماعت کالعدم ہونے کے بعد مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود ہمیشہ ڈٹے رہے ۔دھمکیوں سی ڈرے نہ گرفتاریوں سے خوف زدہ ہوئے ۔قاتلانہ حملے ہوئے گھر پر حملے ہوئے مگر ثابت قدمی قائم رکھی ۔پھر پھر یہ دیوانہ اس عشق میں ایسا ڈوبا کہ مرتے دم تک مشن دفاع عظمت و ناموس صحابہ کرام و اہل بیت پر ڈٹا رہا قائم رہا ۔ضلع جھنگ کی صدارت اور تحصیل احمد پور سیال کی صدارت پر عہدہ برأء رہے ۔سیاسی و سماجی میدان میں کبھی پیچھے نہ رہے ۔فلاحی رفاحی کاموں میں بلا مسلک بلا مذہب تفریق کے کام کرتے مگر مشن اور دینی معاملات میں لچک اور کمزوری کے قائل نہ تھے وقت نے دیکھا کہ احمد پور سیال میں جب بھی حالات خراب ہوئے چوہدری صاحب کے بغیر امن قائم نہ ہوسکا ۔ایک ایسا وقت بھی آیا کہ مذہبی و سیاسی جماعتیں ان کی سپورٹ کے بغیر الیکشن نہی جیت سکتی تھیں بندہ ناچیز سے دلی محبت تھی اگر کچھ دن ملاقات نہ ہوتی فون نہ ہو پاتا پیغام مل جاتا صحت و سلامتی کی فکر کرتے ۔۔ایسا شخص کم ہوگا جس نے بیک وقت مشن صحابہ و اہل بیت ۔ مشن ختم نبوت ۔علماء ایکشن کمیٹی ۔انجمن تاجران ۔سیاسی و مذہبی عہدو ں پر ایک وقت کام کیا ہوا پھر انصاف کیاہوا ۔احمد پورسیال تحصیل میں وڈیرہ ازم ،جاگیرداروں کی موجودگی میں ایک عام آدمی نے غریب کی عزت و توقیر کیلے ٹکر لی ہو ۔۔جی ہاں چوہدری ریاض جٹ مرحوم نے یہ سب کچھ کیا ۔تحصیل احمد پور سیال کی تاریخ میں اتنا بڑا جنازہ نہ ہوا نہ کسی نے دیکھا ۔زمین و آسمان نے لوگوں کو دھاڑیں مارمار کر روتے دیکھا ۔امن کا داعی غریب پرور اور لوگوں کا مسیحا عزتوں کا رکھوالا 24 اکتوبر کو دنیا سے رخصت ہوا۔بقول شاعر اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔بڑے عہدوں کے باوجود ساری زندگی کرایہ کے گھر میں رہا ۔قیادتیں بدلتی رہیں مگر چوہدری کا مقام بدلا نہ کردار بدلہ بلکہ ہر دن انکی اہمیت بڑھتی گئی ۔پوری زندگی عاشق رسول ﷺ خادم آل و اصحاب رسول رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم رہے
مشن ناموس صحابہ و ختم نبوت پر استقامت کی تاریخ رفم کی ۔شیخ خادم حسین مرحوم صدر انجمن تاجران ،شیخ سعید احمد مرحوم صدر انجمن تاجران۔نور محمد لوہار مرحوم ،حاجی احمد سعید مرحوم۔ ۔ رانا امتیاز احمد ۔چوہدری محمد علی آسی ۔ملک عبدالرزاق کھوکر ۔ناصر زرگر ،مولانا عبدالرحمن عثمانی ۔عبدالستار انصاری کے ساتھ کام کیا ۔چوہدری محمد ریاض جٹ کے دو بیٹے محمد حسن معاویہ ،چوہدری محمد زبیر معاویہ اپنے والد مرحوم کےنقش قدم پر چل رہے ہیں جماعتی وابستگی پر قائم ہیں ٹھیک کہتے ہیں زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

مراسلہ محمد متین قیصر ندیم احمد پور سیال