قوت برداشت اور خالد نواز سدھرائچ

تحریر علی امجد چوہدری

چوہدری خالد نواز سدھرائچ کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ہمارے دوست ہیں قومی اسمبلی کے امیدوار بھی تھے گزشتہ عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق مبینہ طور پر بھاری اکثریت سے جیت گئے 132000ووٹ حاصل کیئے اور انہوں نے شکست بھی سابق ضلع ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشفاق کو مسلسل تین بار شکست دینے والے جنید انوار چوہدری کو دی یہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاست کا سب سے بڑا اپ سیٹ تھا تاہم دوسرے کئی حلقوں کی طرح یہاں بھی مبینہ طور پر فارم 47 کے زریعے چوہدری خالد نواز سدھرائیچ کو تین سو کے قریب ووٹ سے شکست کروا دی گئی ابھی تک یہ انصاف کے منتظر ہیں اب ان کی قوت برداشت اور صبر دیکھئے
یہ کسی تقریب میں اپنے مدمقابل وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کو ملے خندہ پیشانی سے ملے نہ کوئی شکوہ تھا نہ تکلیف کے آثار پھر بھی چہرے پر سجی ایک مسکراہٹ تھی
بڑے لوگ بڑے دل

علی امجد چوہدری